

دردِ دل
سیزن 1
TRT 1
ڈرامہ
کچھ کہانیاں آخر سے شروع ہوتی ہیں، جیسے کہ جنت کی کہانی۔۔۔
مکتوب
2 گھنٹہ 4 منٹ
جنت اپنی موت سے پہلے وکیل زینب کے نام ایک خط چھوڑتی ہے، جب کہ یلماز، خلیل کو آخری رسومات میں شرکت کی اجازت نہیں دیتا۔
بعد از موت انصاف
2 گھنٹہ 12 منٹ
پولیس، جنت کی تدفین کی رات یلماز کو گرفتار کرتی ہے، اور سارا خاندان حیران رہ جاتا ہے۔ زینب کو شروع میں ہی یہ احساس ہوجاتا ہے کہ کسی کے لیے بھی اس مقدمے میں تعاون کرنا مشکل ہو گا۔
معنوی باپ
2 گھنٹہ 11 منٹ
یلماز، قوانچ سے ہر قیمت پر مدد حاصل کرنے کے لیے فریدہ پر دباؤ ڈالتا ہے۔ زینب، جنت کی خاطر خلیل کو حوالات سے نکالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔
باپ اور بیٹے
2 گھنٹہ 15 منٹ
بیرسن کے حادثے کے بعد یلماز اور خلیل میں جھگڑا ہو جاتا ہے۔ خلیل کے لیے زینب کے جذبات کو دیکھ کر سے فُندا اور جانیر حسد کا شکار ہو جاتے ہیں۔
ماں کی یاد
2 گھنٹہ 15 منٹ
بچوں کو اپنی ماں کی طرف سے دل کو چھو لینے والے تحائف ملتے ہیں، جب کہ خلیل، یلماز کے گھر کے سامنے والا گھر کرائے پر لے کر اس کو غصہ دلاتا ہے۔
باپ کی خاطر
1 گھنٹہ 37 منٹ
فریدہ اپنے باپ کی خاطر اپنے بہن بھائیوں سے لڑتی ہے، جب کہ استغاثہ نے ثبوت کی کمی کی وجہ سے مقدمہ بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
شواہد تک رسائی
2 گھنٹہ 15 منٹ
یلماز کو جنت کا ایک صوتی پیغام غصے سے پاگل کردیتا ہے، جس میں اسے قصور وار ٹھہرایا جاتا ہے۔ خلیل اور بیرسن مل کر شواہد تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
مسدود راستے
2 گھنٹہ 19 منٹ
فریدہ اپنے بھائیوں کو واپس لے آتی ہے، جب کہ جنت کے فرار کا منصوبہ ناکام ہو جاتا ہے، اور زینب یلماز کے ماضی کو کھنگال ڈالتی ہے۔
آخری سراغ
2 گھنٹہ 20 منٹ
جیسے ہی قوانچ کو احساس ہوتا ہے کہ فریدہ کے ساتھ دوبارہ ملنا ناممکن ہے، تو وہ اپنے فیصلے سے اسے حیران کر دیتی ہے۔ جب کہ زینب اور خلیل ایک آخری سراغ کی تلاش میں ہیں۔
یک طرفہ محبت
2 گھنٹہ 27 منٹ
فریدہ اور زینب کے درمیان تصادم فریدہ کے بچے کو خطرے میں ڈال دیتا ہے۔ جب کہ زینب کی والدہ کی طرف سے جانیر کو ان کے گھر بلانے پر زینب غصہ ہو جاتی ہے۔
ناقابل تردید ثبوت
2 گھنٹہ 20 منٹ
جب خلیل کو گولی ماری گئی تو قوانچ، فریدہ کے جھوٹ کو مزید برداشت نہ کر سکا، جو اس خوف میں گھری ہوئی ہے کہ اسے قتل کے ناقابلِ تردید ثبوتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خفیہ شیطان
2 گھنٹہ 24 منٹ
جیم اور علی فواد، زینب کی بھلائی کے لیے ایک دوسرے کا آمنا سامنا کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ جب کہ یلماز، یوسف کو اس کے چچا کو نقصان پہنچانے کے لیے اکساتا ہے۔
قبر کشائی
2 گھنٹہ 26 منٹ
برسین اور اس کے بچے یلماز کے گھر منتقل ہو جاتے ہیں۔ قوانچ، فیروزہ کے والد سے اس کی ملاقات میں رکاوٹ ڈالتا ہے۔ جب کہ جنت کی قبر کھودی جاتی ہے تو ایک چونکا دینے والا نتیجہ سامنے آتا ہے۔
انگوٹھی
2 گھنٹہ 23 منٹ
قوانچ اور عیلول باہمی رضامندی سے ایک معاہدے پر پہنچتے ہیں۔ جب کہ خلیل زینب کی زندگی سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔
یوم محبت
2 گھنٹہ 21 منٹ
یلماز کا اپنے اور برسین کے لیے نیک دعا کرنے سے ایلکر کا ذہن گڈمڈ ہو جاتا ہے۔ سرائے اور برسین، خلیل سے ملنے جاتی ہیں۔ جب کہ قوانچ کے پاس فریدہ کے لیے ایک حیرت انگیز تحفہ ہے۔
احساس گناہ
2 گھنٹہ 27 منٹ
یوسف، اپنی ماں کے ساتھ جھگڑا کرتا ہے اور کئی پوشیدہ چیزیں جان لیتا ہے۔خلیل علی، فواد کی شراکت میں ایک نئی زندگی شروع کرتا ہے، مگر وہ جہاں بھی جاتا ہے اس کا احساسِ جرم اس کا پیچھا کرتا ہے۔
حسد
2 گھنٹہ 26 منٹ
خلیل کی اپنی پہلی محبت سے ایک اتفاقی ملاقات زینب کے اندر حسد کے جذبات کو بھڑکا دیتی ہے۔ جب کہ قدر، یلماز پر اپنی گرفت کو اور زیادہ مضبوط بناتی ہے۔
بابا
2 گھنٹہ 14 منٹ
علی فواد پراسرار طور پر غائب ہو جاتا ہے، اور آبنائے باسفورس میں شدومد سے اس کی تلاش شروع کر دی جاتی ہے۔ جب کہ زینب کافی تحقیق کے بعد ایک حیرت انگیز حقیقت کو دریافت کرتی ہے۔
نئی شروعات
2 گھنٹہ 15 منٹ
یلماز کے مہمان کو دعوت دینے سے اس کی بیٹیاں ناراض ہو جاتی ہیں۔ کلب کے افتتاح نے فریدہ اور قوانچ کے درمیان ماحول کو رومانوی بنا دیا ہے۔ خلیل، اپنی بہنوں کی مدد سے زینب کو شادی کا پیغام دینے کا منصوبہ بناتا ہے۔
وحشی
2 گھنٹہ 14 منٹ
یلماز, خلیل کی منگنی کی رات کو خراب کر دیتا ہے لیکن خانم کے جال میں پھنس جاتا ہے اور اسے شادی کا پیغام دیتا ہے، جب کہ جیم موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زینب کو واپس حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
گلابی جھوٹ
2 گھنٹہ 22 منٹ
قدر کا یلماز خاندان میں دلہن بن کر جانا بچوں کو غصہ دلا دیتا ہے۔ جب کہ خلیل، جیم کے جھوٹ پر یقین کر کے زینب کے ٹوٹ جانے کا سبب بنتا ہے۔
اختتام کی شروعات
2 گھنٹہ 11 منٹ
یلماز، سرائے کو سزا دینے کے لیے ایک سخت فیصلہ کرتا ہے۔ جب کہ قدر، یلماز کی بداعمالیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے ایک منصوبہ ترتیب دیتی ہے۔
طوفان سے پہلے کی خاموشی
2 گھنٹہ 17 منٹ
برسین، اپنے بچوں کے ساتھ زندگی گزارنے کے منصوبے پر عمل کرنے کے لیے یلماز کے فیصلے کو تسلیم کرتی ہے۔ جب کہ گوریلیوں کو زینب کے بارے میں شکوک و شبہات ہیں، لیکن خلیل کے پاس ان کا دھیان بٹانے کا ایک منصوبہ ہے۔
نئی نوکری
2 گھنٹہ 21 منٹ
برسین ایک نئی نوکری شروع کرتی ہے اور یلماز اسے نوکری سے نکالنے کے لیے شیطانی طریقے استعمال کرتا ہے۔ دوسری طرف دُوندار کے خلیل کے بارے میں شکوک و شبہات ختم ہو جاتے ہیں لیکن جانیر شک برقرار رکھنا چاہتا ہے۔
یلماز
2 گھنٹہ 15 منٹ
خلیل، دُوندار اور زینب کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اشتراک عمل کرتا ہے۔ جب کہ جنت کی روح یلماز کا پیچھا نہیں چھوڑتی اور اسے پاگل کر دیتی ہے۔
شادی کی پیشکش
2 گھنٹہ 15 منٹ
دُوندار، خلیل کے سامنے صبا کے ساتھ شادی کی پیشکش کرتا ہے، لیکن خلیل بڑی دانشمندی سے اس پیشکش کو ٹال دیتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں بھائی اطمینان و اتفاق کے ساتھ ایک ہی دسترخوان پر بیٹھتے ہیں۔
اصل قاتل
2 گھنٹہ 13 منٹ
دُوندار، خلیل کے بچھائے ہوئے جال میں پھنس جاتا ہے اور قتل کے الزام میں گرفتار ہو جاتا ہے۔ جب کہ فیروزہ، قدر کے چھپنے کی جگہ کا پتا لگا لیتی ہے لیکن وہ ایک الجھن زدہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہوتی ہے۔