
اوریجنل سیریزtabii

انصاف
سیزن 1
ڈرامہ
پر اسرار
جرائم
انصاف، لاپتہ بیٹی کے غم میں نڈھال ایک باپ کی کہانی ہے، جو اپنی جوان بیٹی کی موت کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹھہرے میں لانے کے لیے ایک ناقابل یقین کھیل تیار کرتا ہے۔
- اقساط
- تفصیلات
آن لائن عدالت
منٹ 47
سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو پولیس سمیت پورے ملک کی توجہ اپنی جانب مبذول کرتی ہے۔ ایک نامعلوم شخص "قاتل کون" کے نام سے آن لائن عدالت لگاتا ہے اور اعلان کرتا ہے کہ ناظرین جسے قصوروار ٹھہرائیں گے اسے قتل کر دیا جائے گا۔
تاریک ماضی
منٹ 45
سیلم، ماضی میں چوری، دھوکہ دہی اور منشیات کے دھندوں میں ملوث کایا سے پوچھ گچھ کرتا ہے، اور حادثے کے دن کے بارے میں اس سے سوال و جواب کرتا ہے۔
تفصیلی معلومات
منٹ 44
سلیم، شرمین سے پوچھ گچھ کرتا ہے، اور وہ اس سے پوچھتا ہے کہ اُس نے اپنی کار کیوں بیچی۔ شرمین، سلیم کی معلومات پر حیران رہ جاتی ہے، لیکن وہ آسانی سے اعتراف نہیں کرتی۔
اہم کامیابی
منٹ 45
سلیم آن لائن ناظرین سے جذباتی طور پر جڑنے میں کامیاب ہو جاتا ہے اور یہ باور کروانے میں بھی کامیاب ہوجاتا ہے کہ وہ صرف انصاف کی راہ پر ہے۔
سوچ کی گرفت
منٹ 45
سلیم کی پوچھ گچھ تمام عوامی حلقوں پر گہرا اثر کرتی ہے۔ یہاں تک کہ لوگ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ آیا سلیم بدلے کی آگ میں جلنے والا صرف ایک غمزدہ باپ ہے یا واقع انصاف کا متلاشی؟
ذاتی دلچسپی
منٹ 45
سلیم میں قادر کی دلچسپی تحقیقات سے آگے بڑھ کر ذاتی دلچسپی میں بدل جاتی ہے، اس لیے وہ اُس کے بارے میں آسیہ سے مزید جاننے کی کوشش کرتا ہے۔
عوامی ووٹ
منٹ 45
پولیس سلیم کے تعاقب میں لگ جاتی ہے جب کہ آردا فرار کی کوشش کرتا ہے۔ دریں اثنا، عوام شرمین سے پوچھ گچھ کرنے کے لیے ووٹ دیتے ہیں۔
مشکوک
منٹ 45
قادر، ریٹائرڈ پولیس اہلکار یلماز سے پوچھ گچھ کرتا ہے، جس نے موجدے کے مقدمے کی تحقیقات کی تھیں۔ دوسری طرف سلیم کو آردا کے بدلنے بیانات پر شک ہونے لگتا ہے۔
نیا منصوبہ
منٹ 45
حادثے کی جگہ پر آردا کے چھوڑے ہوئے ثبوت پولیس کی کاروائی کے لیے ناکافی تھے۔ سیلم ایک نیا منصوبہ تیار کر رہا ہے، اور وہ براہ راست نشریات پر کایا سے اعتراف کروانا چاہتا ہے۔