ماڈرن دنیا کا دوسرا رخ
اوریجنل دستاویزی فلمtabii
ماڈرن دنیا کا دوسرا رخ

ماڈرن دنیا کا دوسرا رخ

سیزن 1
نئی دستاویزی فلم
ثقافتی
سماج
انسانی کہانیاں

مادی ترقی کے حامل معاشروں اور مشہور شہروں کی ظاہری چمک دمک کے پیچھے چھپے ہوئے وہ حقائق جو اکثر نظر انداز ہو جاتے ہیں۔

  • اقساط
  • تفصیلات
پردیس
پردیس
منٹ 25
ان سب کا بھی اپنا ایک وطن ہے لیکن یہ پردیس میں اجنبیت کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اس قسط میں ہم سویڈن میں رہنے والے ایک اویغور، جاپان میں رہنے والے ایک ترک، امریکہ میں آباد ایک میکسیکی دیگر لوگوں کی کہانیاں جانتے ہیں۔
بےگھر
بےگھر
منٹ 26
دنیا بھر میں بے گھر لوگوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور اس کی مختلف اقسام سامنے آرہی ہیں۔ کچھ لوگ سڑکوں پر زندگی گزارتے ہیں، جب کہ کچھ لوگوں کو اپنی گاڑیوں میں رہنا پڑتا ہے۔ کچھ جو خوش قسمت ہیں کہ انہیں چار دیواری میسر آ جاتی ہے، وہ بھی انتہائی تنگ جگہوں پر سمجھوتے کرنے پر مجبور ہیں۔ اس قسط میں جانتے ہیں بےگھر افراد کی کہانی۔
تنہائی
تنہائی
منٹ 26
ایک ایسے دور میں جب کھانا کھانے کے لیے بھی گھر سے نکلنے کی ضرورت نہیں ہے، انسان ربط و تعلق اور باہمی میل جول کی کمی کی وجہ سے تنہائیوں کا شکار ہے۔ ہم جیک جیسے لوگوں کی کہانی سنتے ہیں جو دوست بنانے کے لیے گرجا گھروں میں جاتا ہے، اور اینا جیسی خاتون کی کہانی جانتے ہیں جو لندن جیسے گنجان آباد شہر میں بھی تنہائی کی شکار ہے۔
لت
لت
منٹ 24
کچھ انسان، کسی نہ کسی وجہ سے کسی نہ کسی بری لت میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ کچھ لوگ منشیات کی وجہ سے اپنی زندگیاں برباد کر لیتے ہیں، جب کہ کچھ لوگ بےجا خریداری اور برقی آلات کے بےجا استعمال جیسی خطرناک لتوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس قسط میں، ہم ان لوگوں کی کہانیاں جانتے ہیں جو مختلف لتوں کی پریشانی سے نجات کی تلاش میں ہیں۔
انتہا پسندی
انتہا پسندی
منٹ 25
انتہا پسندی کا تصور نئی جہتوں کو چھو رہا ہے۔ یہاں تک کہ کچھ لوگوں کے نزدیک شدت پسندی، کسی دوسرے گروہ کے لیے مقبول ثقافتی عنصر بن رہا ہے۔ مثلاً کردار پسندی جیسا بظاہر معصوم فعل، شناخت کے بحران کا سبب بن رہا ہے۔ کچھ کے لیے جسم پر نشانات یا نام گندوانا معمولی ہے لیکن کچھ لوگ پورے جسم کو ٹیٹو سے ڈھک رہے ہیں، جسے لوگ قبول نہیں کر پاتے۔
طبی سہولت
طبی سہولت
منٹ 27
طبی سہولت ایک بنیادی ضرورت ہے، لیکن امریکہ جیسے بطاہر نامور ملک میں یہ سہولت صرف امیروں کو دستیاب ہے۔ یہاں تک کہ جن ممالک میں مفت علاج کی سہولت دستیاب ہے، وہاں بھی ڈاکٹروں اور اسپتالوں کی کمی کی وجہ سے غریب لوگوں کو علاج ملنے میں دشواری ہوتی ہے، جس کی وجہ سے طبقاتی تقسیم اور معاشرتی انتشار بڑھ رہا ہے۔
tabii
© 2025 tabii, جملہ حقوق محفوظ ہیں
  • فاصلاتی فروخت معاہدہ
  • شرائطِ ابتدائی معلومات
  • استعمال کی شرائط
  • پرائیویسی
  • کوکی ترجیحات