خفیہ نام: ابابیل
خفیہ نام: ابابیل

خفیہ نام: ابابیل

سیزن 3
نیا سیزن
TRT 1
بچے
ایکشن

محلے کے سب بچے ٹیکنالوجی میں دلچسپی تو رکھتے ہیں لیکن کچھ دوستوں کا ایک گروہ ڈرون بنانے کا فیصلہ کرتا ہے، ایسے میں انہیں آوارہ بچوں کی طرف سے مداخلت اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ڈرون
ڈرون
1 گھنٹہ 10 منٹ
ایک ہی محلے میں رہنے والے دوستوں کا ایک گروہ ڈرون بنانے کا فیصلہ کرتا ہے۔
نیا دفتر
نیا دفتر
1 گھنٹہ 9 منٹ
ٹیم کو ایک نیا دفتر ملتا ہے، جو ان کے دلچسپ منصوبوں میں کارآمد ثابت ہوگا۔
نیا پڑوسی
نیا پڑوسی
1 گھنٹہ 1 منٹ
آسپار اچانک محلے میں منتقل ہو جاتا ہے اور لوگوں کو اپنے منصوبوں کے لیے استعمال کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔
اتفاق میں برکت
اتفاق میں برکت
منٹ 55
جب ٹیم ابابیل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگتی ہے تو وہ ایک دوسرے کے ساتھ مزید مظبوطی سے جڑ جاتے ہیں، اور آسپار کو مایوس کر دیتے ہیں۔
تخریب کاری
تخریب کاری
منٹ 53
طونگچ نے ایک غلط فہمی کی وجہ سے ٹیم چھوڑنے کا فیصلہ کیا، جب کہ آسپار ایک سننے والے آلے کو استعمال کرکے تخریب کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
کون سن رہا؟
کون سن رہا؟
منٹ 58
سننے والے آلے سے پریشان محلے دار عجیب و غریب اقدامات اٹھاتے ہیں۔ دوسری طرف، سلیم اس کی تحقیق کر رہا ہے کہ یہ سننے والا آلہ پہلے کس نے لگایا تھا۔
رکاوٹ ڈالنا
رکاوٹ ڈالنا
1 گھنٹہ 0 منٹ
آسپار، اسے حاصل حمایت سے، ٹیم ابابیل کو مقابلے میں حصہ لینے سے روکنے کی کوشش کرتا ہے۔
آخری موقع
آخری موقع
منٹ 55
ٹیم ابابیل کی آخری امید زینب ہے، لیکن وہ دباؤ کی وجہ سے مشکل کا شکار ہے۔ آسپار اس کی حالت دیکھ کر، اس کی پریشانیوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔
تلخ الوداع
تلخ الوداع
1 گھنٹہ 1 منٹ
ٹیم, یئیت ایفے کے جانے کی خبروں سے مایوس ہے۔ جب کہ چوری کی روک تھام کے لیے محلے میں کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں دلچسپ واقعات رونما ہوتے ہیں۔
خالی دکان
خالی دکان
منٹ 58
آسپار، جسے کمپنی ناکارہ و ناکام قرار دیتی ہے، ایک بہت ہی مختلف منصوبہ عمل میں لاتا ہے۔ دوسری طرف یہ خبر کہ محلے میں خالی دکان کرائے پر دی جائے گی، بہت سے رہائشیوں کو پریشان کر دیتی ہے۔
ناپسندیدہ دکاندار
ناپسندیدہ دکاندار
منٹ 55
خالی دکان کرائے پر لینے والا آسپار اپنی حرکات سے محلے کے دکانداروں کو پریشان کرتا ہے۔ دوسری طرف دفتر میں کام کرنے والے بچوں کے درمیان ایک غلط فہمی پیدا ہونے سے تناؤ بڑھ جاتا ہے۔
مقامی یکجہتی
مقامی یکجہتی
منٹ 53
ٹیم ابابیل ان دکانداروں کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہے جو مشکل حالات کا شکار ہیں۔ دوسری طرف آسپار بھی یئیت ایفے کے خاندان کے چھوڑے گئے منصوبے کو اپنے ہاتھ میں لینے کے درپے ہے۔
صندوق میں کیا ہے؟
صندوق میں کیا ہے؟
منٹ 55
بیلگہ اور بیلگین کی گمشدگی کے بعد ہر کوئی انہیں تلاش کرنے لگ جاتاہے۔دوسری طرف، شاہین جب سلیم کے گھر کے ایک مقفل کمرے میں داخل ہوتا ہے تو اسے وہاں یئیت ایفے کا ایک صندوق ملتا ہے۔
خفیہ لکھائی
خفیہ لکھائی
منٹ 58
ٹیم ابابیل، یئیت ایفے کے اپنے والدین کے لیے چھوڑے صندوق سے ملنے والے خط کی خفیہ لکھائی کو سمجھنے میں مدد کرتی ہے۔ جب کہ آسپار، جو محلے میں ہیرو بن جاتا ہے، اپنی شہرت سے پریشان ہے۔
شیروں کی ٹیم
شیروں کی ٹیم
منٹ 51
یہ سمجھتے ہوئے کہ یئیت ایفے کا راز اس کا کنگن ہے، آسپار اپنا ہدف بدل لیتا ہے۔ دوسری طرف ایک اور ٹیم، جو خود کو شیروں کی ٹیم کہتی ہے، اچانک دفتر پہنچ کر ٹیم ابابیل کو للکارتی ہے۔
دھوکہ دہی
دھوکہ دہی
منٹ 58
آسپار، جس کے ہاتھ یئیت کا کنگن لگ جاتا ہے، محلے سے باہر جانے کی تیاری کر رہا ہے۔ دوسری طرف، "ٹیم شیر" اپنے مقصد کے حصول کے لیے کھیل میں دھوکہ دہی کرتی ہے۔
مشترکہ دشمن
مشترکہ دشمن
منٹ 57
آسپار کے "ٹیم شیر" کا کیپٹن بنتے ہی دونوں ٹیموں کے درمیان دشمنی بڑھ جاتی ہے۔ دوسری طرف، یئیت ایفے ایک جال میں پھنسایا جاتا ہے۔
خطرے بھانپنا
خطرے بھانپنا
منٹ 57
سیلم کو یئیت ایفے کے لیے خطرے کا ادراک ہو جاتا ہے اور وہ یہ سمجھتے ہوئے کہ "ٹیم شیر" کوئی عام ٹیم نہیں ہے، کمپنی کے خلاف ایک نیا قدم اٹھاتا ہے۔ جب کہ ٹیم شیر کے ساتھ کام کرنے والے آسپار کو ایک غیر متوقع صورتحال کو سامنا ہے۔
نئے منصوبے
نئے منصوبے
1 گھنٹہ 9 منٹ
یئیت، ایفے اور اس کے دوستوں کو کڑے کی طاقت نئی منصوبہ بندی پر مجبور کرتی ہے۔ جب کہ سلیم کمپنی کی نوکری کی پیشکش قبول کر لیتا ہے، دوسری طرف اسپار، نوکری سے نکالے جانے کے بعد اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی کوشش کرتا ہے۔
توزکوپاران اسکندر
توزکوپاران اسکندر
1 گھنٹہ 9 منٹ
توزکوپاران اسکندر اور اس کے دوست ٹیم ابابیل کی مدد کے لیے پہنچتے ہیں، اور سب مل کر ایک نیا ہدف طے کرتے ہیں اور پہلا مشترکہ منصوبہ شروع کرتے ہیں۔ شیروں کی ٹیم کو جب صورتحال کا پتہ چلتا ہے، تو وہ ہدف تک پہلے پہنچنے کی کوشش میں جت جاتے ہیں۔
کڑا
کڑا
منٹ 58
کڑے کی پراسرار طاقت سے جنگل میں کھو جانے والا یئیت ایفے، اپنے سامنے آنے والی پہیلی کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ جب کہ صورتحال کو نہ سمجھ پانے والے ابابیلی ساتھی سلیم کی مدد سے یئیت ایفے کی جگہ کا پتہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔
مقابلہ
مقابلہ
1 گھنٹہ 14 منٹ
سلیم کی کمپنی میں نوکری کا پتہ چلنے پر عائشہ، سب کو سلیم سے دور کر دیتی ہے۔ اسپار، جو سلیم کو ابابیلی دستے سے دور کرتا ہے، دوستوں میں نفاق پیدا کرنے کے لیے منصوبے بناتا ہے۔ جب کہ اسلان، ابابیلیوں کو بتاتا ہے کہ ان کے ڈرون اس کے پاس ہیں اور انہیں ایک مشکل مقابلے میں للکارتا ہے۔
نیا ڈرون
نیا ڈرون
1 گھنٹہ 14 منٹ
جب اسلان اور میوگے شیروں کے دستے میں شامل ہو جاتے ہیں تو سب حیران رہ جاتے ہیں۔ چونکہ یئیت ایفے کا ڈرون قابل استعمال نہیں ہے، اس لیے وہ ایک نیا ڈرون بنانا شروع کر دیتے ہیں۔ جب کہ سلیم، سیوگی کے سامنے ایک اہم اعتراف کرتا ہے۔
تیسرا ٹکڑا
تیسرا ٹکڑا
1 گھنٹہ 9 منٹ
کڑے کا تیسرا ٹکڑا کمپنی کے ہاتھ لگ جاتا ہے، جب کہ سلیم ان کے اصل منصوبے کا پتا لگانے کے لیے نکل پڑتا ہے۔
چوتھا ٹکڑا
چوتھا ٹکڑا
1 گھنٹہ 4 منٹ
یئیت ایفے کو کڑے کے ذریعے ایک اور دنیا سے پراسرار معلومات موصول ہوتی ہیں۔ جب وہ اس راز کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہے، تو سلیم کمپنی سے کڑے کا چوتھا ٹکڑا حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔
بھوت
بھوت
1 گھنٹہ 11 منٹ
کڑے کی طاقت کی بدولت یئیت ایفے ان مختلف جہتوں کو یاد رکھتا ہے جن سے وہ داخل ہوا تھا۔ جب کہ بھوت کی آمد کی وجہ سے دستہ، سیٹلائٹ سے کڑے کا تیسرا ٹکڑا حاصل کرنے کے لیے راکٹ کے نمونے اور ڈرون بنانے شروع کر دیتا ہے۔
tabii
© 2025 tabii, جملہ حقوق محفوظ ہیں
  • فاصلاتی فروخت معاہدہ
  • شرائطِ ابتدائی معلومات
  • استعمال کی شرائط
  • پرائیویسی
  • کوکی ترجیحات