پردینو: چھوٹا ڈائنوسار
پردینو: چھوٹا ڈائنوسار

پردینو: چھوٹا ڈائنوسار

سیزن 4
اینیمیشن
مزاحیہ

طارق اور اس کے دوستوں کے ساتھ چھوٹے ڈائنوسار پردینو اور اس کی دنیا کی سیر۔

اسکول چلے ہم
اسکول چلے ہم
منٹ 14
طارق اپنے دادا اور دوستوں کے ساتھ گرمی کی چھٹیوں میں خوب مزے کرتا، اور چھٹیاں ختم ہوتے ہی گھر واپس لوٹ آتا ہے، کیونکہ اس کا اسکول کھل رہا ہے۔
پراسرار انڈہ
پراسرار انڈہ
منٹ 13
اس سے پہلے کہ خزانہ ڈھونڈنے والے خفیہ صندوق پر قبضہ کر لیں، طارق انڈے کو بچانے کے لیے گھر لے جاتا ہے۔ لیکن یہ کس کا انڈہ ہے؟
چابی کی تلاش
چابی کی تلاش
منٹ 14
طارق انڈے پر ظاہر ہونے والے نشانات کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے، جب کہ چیوگن اور شمشیک صندوق کھولنے کے لیے چابی کی تلاش کرتے ہیں۔
پردینو کی پیدائش
پردینو کی پیدائش
منٹ 13
صندوق کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے، طارق، اور اس کے دوست اسے دوبارہ حاصل کرنے کے لیے نکلتے ہیں، لیکن انڈہ پہلے ہی ٹوٹنا شروع ہو چکا ہے۔
صندوق کی تلاش
صندوق کی تلاش
منٹ 13
چیوگن اور شمشیک چابی تلاش کرنے کے کام میں ہار نہیں مانتے ہیں۔ طارق مشکوک آدمی کا پیچھا شروع کروا دیتا ہے۔
بچاؤ منصوبہ
بچاؤ منصوبہ
منٹ 13
اپنے بہادر دوستوں کی مدد سے طارق صندوق کے حصول کے لیے منصوبہ بناتا ہے، جس کے بغیر چھوٹا پردینو زندہ نہیں رہ سکتا۔
شرارتی ڈائنوسار
شرارتی ڈائنوسار
منٹ 14
طارق گھر پر پردینو کو اپنے دوستوں کی نگہداشت میں چھوڑ جاتا ہے، لیکن پردینو گھر سے فرار ہو جاتا اور دیکھ بھال کرنے والوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیتا ہے۔
کوئی گھر میں ہے؟
کوئی گھر میں ہے؟
منٹ 12
شمشیک اور چیوگن صندوق کو لینے کے لیے طارق کے گھر میں گھس جاتے ہیں، لیکن ہمارے ہیرو، پردینو کی مدد سے، ڈاکوؤں کو وہ مزہ چکھاتے ہیں جس کے وہ حقدار تھے۔
ستارے کا راز
ستارے کا راز
منٹ 14
طارق اور ایلا وقت کو روکنے کے قابل چیز کو کھوجنے کے لیے نکل جاتے ہیں، اور انہیں وہ نواردات کی دکان پہ ملتی ہے۔
ڈائنوسار کی گرج
ڈائنوسار کی گرج
منٹ 12
پردینو کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے اور دیگر جانوروں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کے لیے طارق پردینو کو حقیقی ڈائنوسار کی طرح گرجنا سکھانے کی کوشش کرتا ہے۔
ڈائنوسار پتھر
ڈائنوسار پتھر
منٹ 14
ستاروں میں سے ایک ٹوٹ جانے سے پردینو بہت افسردہ ہے، لہٰذا طارق اس کی مرمت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ دریں اثنا، شمشیک اور چیوگن پردینو کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک خصوصی پتھر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ستاروں کا درخت
ستاروں کا درخت
منٹ 14
طارق اور ایلا کچھ جوابات تلاش کرنے کے لیے نواردات کی دکان پر واپس جاتے ہیں، جب کہ شمشیک اور چیوگن پردینو کو چرانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔
خزانہ کہاں ہے؟
خزانہ کہاں ہے؟
منٹ 12
ستاروں کی طاقت سے پردینو ایک بار پھر شمشیک اور چیوگن سے چھٹکارا پانے کا انتظام کرتا ہے۔ طارق اور ایلا پراسرار درخت کے بارے میں مزید تفتیش کرتے ہیں۔
پردینو کہاں ہے؟
پردینو کہاں ہے؟
منٹ 12
جب شِمشیک کے منصوبے ناکام ہوجاتے ہیں تو وہ خود کو مشکل حالات میں پاتا ہے۔ پردینو، پُرسُوک اور سانسار اس کے پیچھے دوڑ پڑتے ہیں۔
خزانے کی تلاش
خزانے کی تلاش
منٹ 14
پردینو گلی گلی گھوم رہا ہے، جب کہ شمشیک اور چیوگن کو خزانے کے بارے میں پتا چل جاتا ہے۔
پردینو کی پرواز
پردینو کی پرواز
منٹ 15
طارق اور ایلا بڑے جوش و خروش کے ساتھ چھوٹے پردینو کو اُڑنا سکھانے کی کوششوں میں جُت جاتے ہیں۔
جادوئی کتاب
جادوئی کتاب
منٹ 16
پردینو ہار نہیں مانتا اور اُڑنے کی مشق جاری رکھتا ہے۔ جب کہ اس دوران، طارق اور ایلا کو قدیم چیزوں کی دکان میں ایک نہایت عجیب وغریب کتاب ملتی ہے۔
الجزری کی ایجادات
الجزری کی ایجادات
منٹ 12
شمشیک اور چِیوگن کی طارق کے گھر آمد اُن کی پچھلی کوششوں کو آشکار کر دیتی ہے۔ جب کہ طارق، الجزری کی شخصیت اور انسانیت کے لیے اس کی خدمات کو جاننے میں لگ جاتا ہے۔
گھڑی کی صنعت
گھڑی کی صنعت
منٹ 12
پُرسوک اور سانسار بڑھئی کے کارخانے کی طرف جاتے ہیں تاکہ وہ ضروری چیزیں حاصل کر سکیں جو انہیں گھڑی بنانے کے لیے درکار ہیں۔
نئی چال
نئی چال
منٹ 12
سانسار اور پرسوک اس دکان سے باہر نکلنے کے طریقے تلاش کرتے ہیں جس میں وہ پھنس گئے ہیں۔ جب کہ شمشیک اور چیوگن نئی منصوبہ بندی کے ساتھ دکان کا دورہ کرتے ہیں۔
اڑنے والا پردینو
اڑنے والا پردینو
منٹ 12
جب شمشیک اور چیوگن اپنی پکڑی ہوئی پراسرار چیز کو سمجھنے کی کوشش میں مصروف ہوتے ہیں، تو ایک غیر متوقع مہمان آکر ان کے کام کو سست کر دیتا ہے۔
ستاروں کی طاقت
ستاروں کی طاقت
منٹ 13
شمشیک اور چیوگن سزا پاتے ہیں اور ستاروں کے ذریعے ایک صحرا کے درمیان پہنچائے جاتے ہیں۔ سوال یہ کہ ایسا کیسے ہو گیا؟
قہرمان پردینو
قہرمان پردینو
منٹ 12
سانسار، پُرسوک اور پردینو ستاروں والے درخت کو پرانی چیزوں والی دکان میں واپس لے جاتے ہیں۔ جب کہ طارق اور ایلا گھڑی پر کام جاری رکھتے ہیں۔
خراب گھڑی
خراب گھڑی
منٹ 12
صادق چچا، طارق اور ایلا کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاکہ وہ سمجھ سکیں کہ گھڑی کیوں نہیں چل رہی ہے۔ جب کہ شمشیک اور چیوگن، ستارے حاصل کرنے کے لیے اس بار پھر جال استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
نئے منصوبے
نئے منصوبے
منٹ 12
شمشیک اور چیوگن بھیس بدل کر نوادرات کی دکان کی طرف جاتے ہیں، جہاں وہ دوبارہ ایک سنگین مسئلے کا شکار ہوجاتے ہیں۔
شمشیک کی واپسی
شمشیک کی واپسی
منٹ 13
شمشیک، ستاروں والے درخت سے ہچکچاتے ہوئے واپس آتا ہے۔ جب کہ صادق چچا، اعداد کے اسرار کو حل کرنے میں طارق کی مدد کرتے ہیں۔
tabii
© 2026 tabii, جملہ حقوق محفوظ ہیں
  • فاصلاتی فروخت معاہدہ
  • شرائطِ ابتدائی معلومات
  • استعمال کی شرائط
  • پرائیویسی
  • کوکی ترجیحات