

تم بھی گواہ رہنا
سیزن 1
TRT Belgesel
ماحولیاتی
ترک اداکار اینگن آلتان دوزیتان افریقہ کے پسماندہ لیکن قدرتی وسائل سے مالامال خطہ ارضی میں اپنے گزارے ہوئے لمحات کی تصویر کشی کر رہے ہیں۔
- اقساط
- تفصیلات
قدرتی عجائبات (آغازِ سفر)
منٹ 26
اینگن آلتان دنیا کے قدرتی عجائبات دیکھنا چاہتا ہے اور اس سفر میں ہمیں بھی اپنے ساتھ لے چلتا ہے، اس سیاحت کا آغاز وہ افریقہ کے قلب سے کرتا ہے جہاں ہم زمین پر کسی جانور کی سب سے بڑی ہجرت کے شاہد بنیں گے۔
ماسائی مارا سفاری پارک
منٹ 26
کینیا کے ماسائی مارا سفاری پارک کی نادر خوبصورتی کا ہر کوئی دیوانہ ہے، لیکن اس کی سیر کے دوران جنگلی جانوروں سے چوکنا رہنا بہت ضروری ہے۔
پانی کی قلت
منٹ 26
آلتان، ماسائی مارا میں آباد قبائل سے وہاں کے مقامی مسائل کے بارے ان کی زبانی، دنیا کو آگاہ کرتا ہے، اور انسانوں کے لیے پانی کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
دریائے مارا میں موت
منٹ 27
جنگلی پاڑا کا ایک جُھنڈ مگرمچھوں سے بھرے دریا کو عبور کرنے کا محفوظ راستہ تلاش کررہا ہے، جبکہ دریا کی دوسری طرف بھوکے شیروں کا ایک خاندان ان کی تاک میں بیٹھا ہے۔
جنگل کا راجا
منٹ 26
اینگن آلتان کو دو ایسے شیروں کے بارے میں بتایا جاتا ہے جنہوں نے ایک طویل عرصے تک وسیع و عریض چراگاہوں پر حکمرانی کی تھی، لیکن پھر ایک دن ان سے زیادہ طاقتور حریف میدان میں اترا اور پوری چراگاہ کا حاکم بن گیا۔
ماسائی جنگجو
منٹ 26
اینگن آلتان ماسائی جنگجوؤں کی بسائی دنیا دیکھتا ہے اور ان کا اپنے روایتی طرز زندگی کو ترک کرنے سے انکار کا بھی گہرائی سے مشاہدہ کرتا ہے۔
آخری امید
منٹ 26
معدومیت کے خطرے سے دوچار سیاہ گینڈو کی تلاش ایک مشکل ہدف بن جاتا ہے، تاہم اینگن آلتان ہار نہیں مانتا۔
چیتے کی تلاش
منٹ 26
دنیا کے تیز ترین اور نایاب جانور کو عام پا لینا آسان نہیں، لیکن اینگن آلتان چیتوں کو قریب سے دیکھنے کے لئے بےتاب ہے۔