

ثقافتوں کے رنگ
سیزن 4
TRT Belgesel
سیرو سیاحت
دنیا کے مختلف معاشروں کی زبانوں، عقائد اور ثقافتوں کو جدید نہیں بلکہ روائیتی نقطہ نظر سے پیش کرنے والی دستاویزی فلم۔
قبائلی زندگی
منٹ 26
دستاویزی فلم کی اس قسط میں مشرقی افریقہ، جو انسانیت کا نقطہ آغاز تصور کیا جاتا ہے، میں ایتھوپیا کے اُومو دریا کی وادی میں رہنے والے قبائلی لوگوں کی زندگی کا مشاہدہ کرتے ہیں۔
چامو جھیل
منٹ 25
ایتھوپیا میں واقع چامو جھیل مقامی قبائل کے لیے زندگی کا ایک اہم ذریعہ ہے، جہاں ماہی گیری لوگوں کی آمدنی کا واحد ذریعہ ہے۔
عفار
منٹ 25
عفار، ایتھوپیا میں، لوگ اپنے دین کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں، اور غربت کو اپنی ہمت اور استقامت میں رکاوٹ نہیں بننے دیتے ہیں۔
راولپنڈی
منٹ 26
پاکستان کے شہر راولپنڈی میں "گوہ" پکڑنا اور بیچنا ایک دلچسپ پیشہ ہے، جسے بیشتر طبی ضرورتوں کے لیے مؤثر مانا جاتا ہے۔
ریڑھی بان
منٹ 26
راولپنڈی، پاکستان کا ایک بوڑھا بزرگ ریڑھی پر روزی روٹی کماتا ہے، جب کہ اسلام آباد میں، ایک نوجوان افغان اور اس کا گدھا سارا دن مارکیٹ میں سامان ڈھو کر معاش کا بندوبست کرتا ہے۔
معاشرتی تفریق
منٹ 26
اس قسط میں پاکستان میں قائم ترک اسکول اور اس کے ایک ملازم کی زندگی کا جائزہ لیتے ہیں۔
جارجیائی پنیر
منٹ 25
جارجیا میں صدیوں پرانے طریقوں سے روائتی کھانے بنانے کی روایت آج بھی برقرار ہے۔ اس میں کیا کیا شامل ہے جانتے ہیں اس قسط میں۔
اینٹانانیریو
منٹ 26
اینٹانانیریو، جو کہ مڈغاسکر کا دارالحکومت ہے، منفرد طرز زندگی کا گھر ہے جو پولینیشیائی، جنوب مشرقی ایشیائی اور افریقی روایات کے امتزاج سے تشکیل پاتا ہے۔
حیدرآباد
منٹ 25
ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں، ناریل اور عبادت کے درمیان ایک دلچسپ تعلق پایا جاتا ہے، جہاں ناریل کو اکثر مذہبی رسومات میں پاکیزگی، خوشحالی، اور رکاوٹوں کے دور ہونے کی علامت کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔