
اوریجنل سیریزtabii

محلہ جِہان دار
سیزن 1
نئی سیریز
ڈرامہ
استنبول کے جہانگیر محلے میں رہنے والے اداکاروں، مصنفین، ہدایت کاروں اور فنکاروں کی حقیقی کہانیاں۔
- اقساط
- تفصیلات
1. ہچ کی تعمیر
منٹ 41
بارش کی بیوی ایک معمولی سی غلطی کو بہانہ بنا کر اُسے چھوڑ جاتی ہے، جب کہ اولکو اپنی بھرپور اور مصروف فنکارانہ زندگی کے عروج پر ایک اہم فیصلہ کرتی ہے۔
2. محیط معنی
منٹ 36
بارش، ارماک سے جدائی کی تلخ حقیقت کو قبول کرنے کی کوشش میں ہے، اور وہ میرال کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔ دوسری جانب، امیر، ایک پرعزم ہدایت کار، اپنی پیشہ ورانہ ساکھ قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے، اور ایک ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ کی طرف خود کو بے اختیار مائل پاتا ہے۔ جب کہ پیلِن کو اپنے شوہر سائگن کے بارے میں ایسے راز معلوم ہوجاتے ہیں جو اس کی دنیا ہلا کر رکھ دیتے ہیں۔
3. برائی اور برا
منٹ 39
متنازعہ مصنف گل تیکن، ندیم کو ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت کی پیشکش کرتا ہے۔ دوسری طرف پیِلن، سائگن کے عجیب و غریب رویے کا سامنا کرتی ہے، جب کہ امیر اپنی والدہ کے ساتھ نظر آنے سے گریز کرتا ہے، یہ سوچتے ہوئے کہ وہ جہانگیر کے ماحول سے مطابقت نہیں رکھتی۔ ارماک کی غیر موجودگی میں، مراعی اور بارش کے درمیان قربت بڑھنے لگتی ہے۔
4. یادوں کے ماہر
منٹ 34
بارش، ارماک سے جدائی کے بعد گہری مایوسی کا شکار ہے اور عجیب و غریب حرکتیں کرکے، بار بار اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتا ہے، جب کہ ارماک خود کو دھوکہ دہی کی شکار محسوس کرتی ہے۔ دوسری جانب، اولکو ایک گھریلو تقریب کے دوران بوکیت کے رویے سے مایوس ہو جاتی ہے۔
5. یہ زمین
منٹ 36
شدید جھگڑے کے بعد، ارماک، بارش کی معذرت قبول کرنے سے انکار کر دیتی ہے۔ دریں اثنا، امیر اپنی فلم کچھ ایک بااثر افراد کے سامنے پیش کرتا ہے، جس میں بوکیت بھی شامل ہوتی ہے۔ دوسری طرف، گُل تیکن، سحر کے ساتھ نجی قسم کی گفتگو کرتا ہے، جب کہ سائگن اپنی ساس کے رویے سے ششدر رہ جاتا ہے۔
6. بڑی خبر
منٹ 41
سائگن کو ایک تھراپی سیشن کے دوران اپنی بیوی کے حقیقی خیالات جان کر بہت مایوسی ہوتی ہے۔ دوسری طرف ندیم اپنے مہمانوں پر چوری کا الزام لگاتا ہے۔ گل تیکن کے دل میں سحر کے لیے پیار کے جذبات پروان چڑھنے لگتے ہیں، جب کہ بارش اور ارماک کے تعلقات ایک نئے موڑ پر پہنچ جاتے ہیں۔
7. بے قصہ کہانی
منٹ 40
پیلِن نے جب سائگن سے طلاق لینے کا ارادہ ظاہر کیا تو وہ بےبسی کا احساس کرنے لگتا ہے۔ دوسری جانب، ندیم اپنے اردگرد کے لوگوں سے اپنے علیحدہ بچے کے بارے میں شکوے کر رہا ہے۔ جب کہ فائق، جان پر دباؤ ڈالتا ہے کہ وہ صرف مالی فائدے کے لیے مساجد پر ایک دستاویزی فلم بنائے۔
8. سنیما اور دھوم دھام
منٹ 36
غمزدہ سائگن، سیکیورٹی گارڈ پر حملہ کرتا ہے، مگر قانونی کارروائی سے بچ جاتا ہے۔ اسی دوران، اولکو میں، ایک ڈرامے میں اداکاری کے دوران ماں بننے کی خواہش پیدا ہوتی ہے، حالانکہ وہ بوکیت کے متضاد رویے سے مایوس ہے۔ سحر، گل تیکن کے سامنے ایک اعتراف کرتی ہے، جب کہ امیر اپنے نئے کرشمے کا فائدہ اٹھاتا ہے۔
9. خود کو بچاؤ
منٹ 39
اولکو ایک ایسے کاروباری شخصیت سے ملاقات کرتی ہے جو اس میں دلچسپی ظاہر کرتا ہے، اور وہ اسے مستقبل میں اپنے بچے کے والد کے طور پر ایک ممکنہ امیدوار سمجھنے لگتی ہے۔ اس دوران، بوکیت سینما ایسوسی ایشن کی صدارت کی پیشکش پر حیرت زدہ ہو جاتی ہے، جب کہ اوزگین، امیر کے نئے فلمی منصوبے سے باہر ہونے پر غصہ ہوجاتی ہے۔
10. خوفزدہ و مرعوب
منٹ 41
فائق کی اچانک موت نے سب کو چونکا دیا، جب کہ سینما ایسوسی ایشن شدید مالی بحران کی شکار ہے۔ ندیم سوشل میڈیا پر افواہوں کے حقیقی ذرائع کا پتہ لگانے کی کوشش کرتا ہے، جب کہ سائگن، جس کو بےعزت کیا جاتا ہے، اپنی ماں کی آغوش میں پناہ لیتا ہے۔ پیلِن علیحدگی کے بعد ایک عجیب سکون محسوس کرتی ہے، جب کہ سحر حمل گرانے کا فیصلہ کرتی ہے۔