پوشیدہ ہاتھ
اوریجنل سیریزtabii
پوشیدہ ہاتھ

پوشیدہ ہاتھ

سیزن 1
نئی سیریز
جرائم
ڈرامہ

ایرائے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے نازک موڑ پر کھڑا ہے، اور اسے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ بغاوت کرے یا خاموشی سے جبر کو برداشت کرتا رہے؟

  • اقساط
  • تفصیلات
ناانصافی
ناانصافی
منٹ 52
ایرائے حاضر سربراہ کی سبکدوشی کے بعد سربراہ بننے کا امیدوار تھا، لیکن بنک مشاورتی شوریٰ کی جانب سے ایلن کو اس عہدے پر تعینات کرنے کا فیصلہ اسے شدید اضطراب میں مبتلا کر دیتا ہے۔
ہجرت حل
ہجرت حل
منٹ 43
ایرائے اپنی بھتیجی الف کو قید سے آزاد کروانے میں مدد کرتا ہے، اور اسے ہراسگی سے بچانے کے لیے بیرونِ ملک تعلیم کے لیے بھیجنے پر اصرار کرتا ہے۔ جب کہ ایرائے اور بیرن کے درمیان باہمی پسندیدگی بڑھنے لگتی ہے، اور وہ ایک دوسرے کے قریب آنے لگتے ہیں۔
قربانی اور مقام
قربانی اور مقام
منٹ 50
ایرائے کو اپنی طاقت کا احساس ہونے لگتا ہے اور وہ سمجھ جاتا ہے کہ مزید بلندیوں تک پہنچنے کے لیے اسے کیا قربانیاں دینی پڑیں گی۔ جب کہ الف اور احمد، پینل کی تیاری کے لیے ایک دوسرے ہال کی تلاش میں ہیں۔
مرکزی کردار
مرکزی کردار
منٹ 42
پولیس اور اسماعیل حقی کے جنازے میں جمع ہونے والوں کے مابین شدید جھڑپیں ہوتی ہیں، نتیجتاً الف سمیت کئی افراد کو حوالات کی ہوا کھانی پڑتی ہے۔ جب کہ بنک ایک تجارتی فلم بناتا ہے اور ایرائے کو مرکزی کردار میں پیش کیا جاتا ہے، فلم کے لیے اس کے تخلیقی خیالات داد سمیٹتے ہیں۔
قائل کرنے کی صلاحیت
قائل کرنے کی صلاحیت
منٹ 42
بنک کے نام پر قرض کی درخواست کا اطمینان بخش جواب نہ ملنے پر ایرائے انہیں قائل کرنے والے کچھ شواہد کا استعمال کرتا ہے۔ جب کہ شکست کو تسلیم نہ کرنے والی الف اپنی جدوجہد کو ایک بالکل مختلف سطح پر لے جاتی ہے۔
تعلقات داؤ پر
تعلقات داؤ پر
منٹ 42
ایرائے، ملقات میں احمد پر دباؤ ڈال کر اپنے لیے طاقت سمیٹنے کی کوشش کرتا ہے۔ ایرائے کے اقدامات، جمال کے ساتھ اس کے تعلقات میں شدید خرابی پیدا کرتے ہیں۔
مشترکہ مفاداتی سمجھوتہ
مشترکہ مفاداتی سمجھوتہ
منٹ 43
بنک کی ساکھ متاثر ہونے پر دیوالیہ ہونے کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے ایرائے ابلاغی نمائندے کے ساتھ مشترکہ مفادات پر مبنی ایک سمجھوتہ کرتا ہے۔ جب کہ بیرِن، الف سے ملنے کے لیے پہلا قدم اٹھاتی ہے۔
دھوکہ
دھوکہ
منٹ 42
تھانے میں تشدد سے خوفزدہ ہو کر، احمد پہلے سے لکھے ہوئے ایک بیان پر دستخط کر دیتا ہے، اور اپنے ساتھیوں کو دھوکہ دیتا ہے۔ جب کہ ایرائے اس کوشش میں ہے کہ بنک کے اثاثہ جات کو آف شور منتقل کر سکے۔
بروقت فیصلہ
بروقت فیصلہ
منٹ 42
بیرِن اچانک غائب ہو جاتی ہے۔ جب کہ کوئی پوشیدہ ہاتھ آف شور اثاثے منتقلی میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے۔ کسی بڑی مچھلی کا ترنوالہ بننے سے بچنے کے لیے، ایرائے فوری ایک چھوٹی مچھلی سے مدد طلب کرتا ہے۔
انصاف
انصاف
منٹ 46
الف اور بیرِن، ایرائے کی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے ایک خطرناک راستے پر نکل پڑتی ہیں۔ ایرائے کو طویل عرصے سے جس انصاف کا انتظار تھا، وہ بالآخر 2013 میں پورا ہو جاتا ہے۔
tabii
© 2025 tabii, جملہ حقوق محفوظ ہیں
  • فاصلاتی فروخت معاہدہ
  • شرائطِ ابتدائی معلومات
  • استعمال کی شرائط
  • پرائیویسی
  • کوکی ترجیحات