

رِکّی ترکیہ میں
سیزن 1
TRT Belgesel
سیرو سیاحت
پکوان
اس دستاویزی فلم میں امریکی سیاح رِکّی روتھ، ترکیہ انادولو کا سفر کرتے ہوئے، مقامی ثقافت اور زرخیز زمین سے دنیا کو متعارف کرواتے ہیں۔
کاش
منٹ 27
رکی، ترکیہ کے معروف ساحلی سیاحتی شہر انطالیہ کی تحصیل کاش کا رخ کرتی ہے اور وہاں پھلیوں کے مشہور پکوان کے علاوہ سمندری گھاس کے اچار جیسی لذیذ ترکیبیں بھی سیکھتی ہے۔ اس کے علاوہ وہ فلافل اور سمندری گھاس کے سلاد کی ترکیب بھی بیان کرتی ہے۔
آکچا گاؤں
منٹ 29
رکی، لیوینتا کے کھیتوں کا دورہ کرتی ہے، مکھن نکالنا سیکھتی ہے، اور سیبوں کے مربے اور بالوں کی دیکھ بھال کے تیل کی ترکیب بھی سیکھتی ہے۔
فتحیہ
منٹ 28
رکی، روٹی کی ایک نئی طرز، ایک خاص اچار، اور قلفی بنانے کا طریقہ سیکھتی ہے، جبکہ کیفیر بنانے کی ترکیب بھی اس کی سیکھنے کی فہرست میں شامل ہے۔
ایجئین
منٹ 29
رکی، ایجیئن میں خوردنی کھمبیاں تلاش کرتی ہے، بکری کے دودھ سے مختلف اقسام کی پنیر بنانا سیکھتی ہے، اور اپنی بنائی پنیر کے ساتھ پیاز والا پیزا بھی بناتی ہے۔
کوہ طوروس
منٹ 25
رکی طوروس کے پہاڑوں میں قدرتی شہد اور مقامی گاؤں میں تلوں سے بنی خصوصی چٹنی؛ طَحِین کی تلاش میں ہے۔
لیکیا
منٹ 29
جنوب مغربی ترکیہ کے قدیم خطے، لیکیا میں رکی صابن بنانے کے لیے کیمور کے پتے اکٹھا کرتی ہے اور ایک مزیدار مُرَبّے کی ترکیب بھی سیکھتی ہے۔
کپادوکیا
منٹ 29
رکی، ترکیہ کے وسطی شہر کپادوکیا میں مٹی کے برتن بنانا سیکھتی ہے اور سفرجل اور انگور سے ایک لذیذ میٹھا تیار کرتی ہے۔
شانلہ اورفہ
منٹ 30
رکی، جنوب مشرقی ترکیہ کا رخ کرتی ہے اور شانلہ اُورفہ پہنچتی ہے، جہاں وہ مقامی مُرّبّہ اور دھوئیں میں پکائی گئی مرچ؛ "اسوت" بنانے میں حصہ لیتی ہے۔
کپادوکیا (دوم)
منٹ 28
رکی واپس کپادوکیا آ گئی ہے، جہاں وہ مقامی "کیسکچ" روٹی کا ذائقہ چکھتی ہے، اور پھر مٹی کے برتن میں بنی ہوئی پنیر اور "گیچی" کی تلاش میں نکل پڑتی ہے۔
غازی انتپ
منٹ 29
رکی، جنوب مشرقی ترکیہ واپس جاتی ہے اور غازی انتپ پہنچتی ہے، اب کی بار اس کا ہدف مشہور مقامی یخنی، بیران اور پراٹھے میں پستہ لپٹی مشہور مٹھائی، کتمیر سے لطف اندوز ہونا ہے۔
غازی انتپ (دوم)
منٹ 27
رکی، غازی انتپ میں رہ کر وہاں کی پرانی گلیوں میں گھومتی ہے، جہاں کی ہواؤں میں بھنے ہوئے پستے، پستہ کافی، اور مزیدار انار کے کھٹے کی خوشبو بسی ہوئی ہے۔
لیکیا (دوم)
منٹ 26
رکی، لیکیا میں اپنے آخری پڑاؤ پر خرنوب تلاش کرتی ہے اور اس انوکھے پھل سے بنی کچھ مزیدار تراکیب بھی سیکھتی ہے۔