دو فیصد
اوریجنل سیریزtabii
دو فیصد

دو فیصد

سیزن 1
نئی سیریز
مزاحیہ

مسعود استنبول میں قدم رکھتا ہے، وہی شہر جسے وہ ہمیشہ ناپسند کرتا رہا ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے وہ خود کو اس شہر کے شور و غل اور افراتفری میں گِھرا ہوا پاتا ہے۔

  • اقساط
  • تفصیلات
وراثتی حصص
وراثتی حصص
منٹ 42
بے دلی کے ساتھ مسعود اپنے والد کی کمپنی کے حصص بیچنے کے لیے استنبول جاتا ہے، لیکن جدید کاروباری دنیا کی بےحسی اور موقع پرستی کو دیکھ کر وہ حصص بیچنے سے دستبردار ہو جاتا ہے۔ لیکن یہ فیصلہ ایک انتظامی بحران پیدا کر دیتا ہے۔
تجارتی مہارت
تجارتی مہارت
منٹ 35
مسعود کی سردمہری کے باعث، بیستے بھی اُس کے ساتھ ویسے ہی پیش آتی ہے۔ مسعود حصص خریداروں کے ساتھ ملاقاتیں کرتا ہے اور اپنی تجارتی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتا ہے۔
کمپنی میں انتخابات
کمپنی میں انتخابات
منٹ 34
مسعود، بیستے کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے معافی مانگتا ہے اور اسے تحفوں سے نوازتا ہے۔ مسعود، امیر کے اثر سے نکلنے کے لیے، کمپنی میں انتخابات کروانے اور ذمہ دار کو تعینات کرنے کا مشورہ بھی دیتا ہے۔
ووٹوں کی خریداری
ووٹوں کی خریداری
منٹ 31
امیر اور مسعود کمپنی کے ملازمین کے ووٹوں کو پیسے اور مراعات کے وعدوں کے ذریعے خریدنے کی کوشش میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ جب کہ عشق اور کاروبار میں نقصانات کا سامنا کرنے والے مسعود کے لیے اب جدائی کا وقت قریب آ رہا ہے۔
بحران  اور قیادت
بحران اور قیادت
منٹ 35
امریکی خریداروں کے ترک کاروباری شراکت دار، ممدوح کے آنے کے بعد، خریدار پیشکش کی قیمت گرا کر، انتہائی کم کر دیتے ہیں۔ اس بحران سے کمپنی کو بچانے کی صلاحیت رکھنے والا واحد شخص مسعود ہے۔
حِدتِ عشق
حِدتِ عشق
منٹ 32
متین تحفے میں ایک فریج پا کر بہت زیادہ خوشی کا اظہار کرتا ہے۔ جب کہ مسعود، خدیجہ کے رومانوی اقدامات کو نظرانداز کرنے میں مشکل محسوس کرنے لگتا ہے۔
بحران اور جشن
بحران اور جشن
منٹ 31
کمپنی کے مالی بحران پر مسعود کے غصے کی شدت اور بھی بڑھ جاتی ہے جب وہ دیکھتا ہے کہ ایک پرانا ملازم جشن منانے کے لیے دفتر پہنچ گیا ہے۔
حقیقت عیاں
حقیقت عیاں
منٹ 31
کمپنی کو دھوکہ دینے کے الزام سے امیر اور الکائے، بچ نکلتے ہیں، لیکن بےگناہی ثابت کرنے کے عمل میں مروہ کی عزت مجروح ہوتی ہے۔ جب کہ اصلیت عیاں ہونے پر سلجوق کے لیے واحد راستہ، بھاگنا ہی رہ جاتا ہے۔
مفرور سلجوق
مفرور سلجوق
منٹ 30
کئی دنوں سے غائب سلجوق کے تھائی لینڈ بھاگنے کی خبر سامنے آنے سے کمپنی کے ملازمین پریشان ہو جاتے ہیں، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ سلجوق نے کمپنی سے جو قرض لیا تھا، وہ اب واپس نہیں کرے گا۔
اعترافی پیغام
اعترافی پیغام
منٹ 32
مسعود، انطالیہ واپس آنے پر خوش ہے، مگر اس کی سکون بھری زندگی زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہتی ہے، کیونکہ امیر ایک اعترافی ویڈیو چھوڑ کر غائب ہو جاتا ہے۔
tabii
© 2025 tabii, جملہ حقوق محفوظ ہیں
  • فاصلاتی فروخت معاہدہ
  • شرائطِ ابتدائی معلومات
  • استعمال کی شرائط
  • پرائیویسی
  • کوکی ترجیحات