بیٹی کی خاطر
اوریجنل سیریزtabii
بیٹی کی خاطر

بیٹی کی خاطر

سیزن 1
نئی سیریز
مزاحیہ

شاہین ایک بڑے مافیا کا سرغنہ ہے لیکن اپنی بیٹی کی خاطر جرائم کی دنیا چھوڑنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ کیا وہ ایسا کر پائے گا؟ کیا مافیا اسے آسانی سے جانے دے گا؟

  • اقساط
  • تفصیلات
بدنام زمانہ
بدنام زمانہ
منٹ 35
مافیا سرغنہ شاہین مقامی و غیر ملکی مافیا کی نظروں میں بہت بدنام ہے، لیکن جب اسے پتہ چلتا ہے کہ اس کی سات سال پہلے طلاق یافتہ بیوی سے ایک بیٹی ہے، تو شاہین ایک بہت بڑا فیصلہ کرتا ہے۔
باپ کا ماضی
باپ کا ماضی
منٹ 35
شاہین اپنی بیٹی کے قریب رہنے کے لیے چھوٹے سے قصبے میں ایک دکان خرید لیتا ہے اور گھر بھی کرائے پر لے لیتا ہے۔ جب گُلجہ اپنے باپ کے بارے میں سچائی جاننا چاہتی ہے تو اس کی ماں کو مشکل لمحات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
تنبیہ
تنبیہ
منٹ 35
کیراز، اپنے بھائی کے کیے ہوئے کاموں کے بارے میں جاننے کے دوران مرصاد کے ہاتھوں پکڑی جاتی ہے۔ جب کہ ریحان، شاہین کو اسکول کی بیٹھک میں شرکت کرنے کی اجازت دیتی ہے لیکن اسے کسی دوسرے واقعے میں ملوث نہ ہونے کی تنبیہ بھی کرتی ہے۔
سر کی قیمت
سر کی قیمت
منٹ 34
گلجہ جب اپنی سالگرہ پر سیر و تفریح کا منصوبہ بناتی ہے، تو تمام احباب جنگل میں اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ جب کہ شاہین کے سر پر رکھے انعام کے حصول کی خواہش رکھنے والے بھائی، شاہین کے پیچھے لگ جاتے ہیں۔
باپ بیٹی کا خوف
باپ بیٹی کا خوف
منٹ 34
ریحان چند واقعات کو دیکھنے کے بعد شاہین سے کہتی ہے کہ وہ ان سے دور رہے۔ جب کہ برہان، جو اپنی بیٹی کو شاہین سے دور رکھنا چاہتا ہے، امیر سے کہتا ہے کہ وہ شادی کے لیے ریحان کا ہاتھ مانگنے آ سکتا ہے۔
دل جیتنے کی جنگ
دل جیتنے کی جنگ
منٹ 35
اکن، مرصاد کو کیراز سے دور رہنے کے لیے کہتا ہے۔ جب کہ امیر، کیراز کو متنبہ کرتا ہے کہ وہ مرصاد اور اکن دونوں سے دور رہے۔ دوسری طرف شاہین خاندان کا دل جیتنے کی کوشش کرتا ہے، خاص طور پر برہان کا۔
شادی کی پیشکش
شادی کی پیشکش
منٹ 34
شاہین ریحان کو بتاتا ہے کہ وہ شادی کے لیے اس کا ہاتھ مانگنے آئے گا۔ جب کہ برہان، امیر سے درخواست کرتا ہے کہ وہ اپنا گودام ریحان کے لیے دکان میں تبدیل کر دے۔ دوسری طرف بیرن، شاہین کو آنے والے خطرات سے خبردار کرتی ہے۔
تحفظِ اولاد
تحفظِ اولاد
منٹ 34
ریحان اپنی بیٹی گلجہ کی حفاظت کو لے کر پریشان ہے اور اسے ایک ہفتے کے لیے شہر سے باہر بھیجنا چاہتی ہے، لیکن شاہن اس کے لئے ایک شرط رکھتا ہے۔ دوسری طرف مرصاد اور یشار امیر کے گھر میں داخل ہو جاتے ہیں۔
تنہا شیر
تنہا شیر
منٹ 35
نورائے، یشار کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کرتی ہے، لیکن یشار پہلے شاہین کے معاملے کے ختم ہونے کا انتظار کرنا پسند کرتا ہے۔ دوسری طرف عدنان کے آدمی شاہین کو تنہا دبوچ لیتے ہیں، لیکن اسے ختم کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا جتنا وہ سمجھ رہے تھے۔
گلجہ اغوا
گلجہ اغوا
منٹ 38
شاہین کا عدنان کے لیے بچھایا گیا جال، عدنان کے گلجہ کو اغوا کرنے کے بعد ناکام ہو جاتا ہے۔ جب کہ امیر کے بارے میں رسوا کن حقائق سامنے آنے کے بعد، وہ اپنی بہن کیراز کے ساتھ شہر چھوڑنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔
tabii
© 2025 tabii, جملہ حقوق محفوظ ہیں
  • فاصلاتی فروخت معاہدہ
  • شرائطِ ابتدائی معلومات
  • استعمال کی شرائط
  • پرائیویسی
  • کوکی ترجیحات