سیاہ ٹوپی
اوریجنل سیریزtabii
سیاہ ٹوپی

سیاہ ٹوپی

سیزن 1
نئی سیریز
جنگی
ایکشن
ڈرامہ

ٹینک سمیت دشمن کے نرغے میں پھنسے ترک سپاہیوں کے پاس صرف ایک انتخاب ہے: جان کی بازی۔

  • اقساط
  • تفصیلات
مردِ آہن
مردِ آہن
منٹ 49
مردِ آہن کے نام سے مشہور وولکان، اپنے دستے کو دشمن کے علاقے میں لے جاتا ہے۔ مہم، اور ایفائے عہد کے لئے تجربہ کار سپاہی کی ضرورت کے تحت محمد، فوج سے سبکدوشی کے فیصلے کو مؤخر کر دیتا ہے۔
گھات
گھات
منٹ 49
مرکز سے دور علاقے میں تعینات فوجی دستے پر رات کے وقت دشمن شدید گولہ باری شروع کر دیتا ہے۔ وولکان بغیر کمک اور حفاظتی اقدام دشمن کے محل وقوع کا سراغ لگانے کی کوشش میں جت جاتا ہے۔ جلد بازی میں اٹھائے جانے والا یہ قدم نہ صرف اس کی، بلکہ اس کے سبھی ساتھیوں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال دیتا ہے۔
پُل
پُل
منٹ 45
کماندار انور، فرزان کے دہشت گرد گروہ کو ختم کرنے کے لئے نئی حکمتِ عملی بناتا ہے۔ عسکری کارروائی کامیاب رہتی ہے، مگر واپسی پر پل دھماکے سے اڑا دیا جاتا ہے جو فوجی دستے کو منقسم کر دیتا ہے۔ دوسری طرف نیلگون، وولکان کے ماضی کے بارے میں جاننے کے لئے خفیہ طور پر اُس کے گھر میں گھس جاتی ہے۔
میزائل حملہ
میزائل حملہ
منٹ 45
وولکان اپنے دستے کو خطرے میں ڈالتے ہوئے ٹینک میں فوجی مرکز واپس جانے پر اصرار کرتا ہے۔ نیلگون جب وولکان کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کرتی ہے تو ایک میزائل کا نشانہ بننے سے ٹینک ناکارہ ہو جاتا ہے۔ ایرسوئے ٹینک کی مرمت کرنے میں لگ جاتا ہے، جب کہ دیگر سپاہی فرزان کے آدمیوں کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں جو ٹینک کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
محاذ آرائی
محاذ آرائی
منٹ 52
فرزان اور اس کے آدمیوں کی طرف سے کئے گئے ڈرون حملے کا نشانہ بننے کے باوجود، ٹینک معجزانہ طور پر تباہی سے بچ نکلتا ہے۔ فوجی دستہ وولکان کے تیار کردہ منصوبے کے تحت ایک شاندار حربی چال کے ذریعے خطرناک علاقے سے نکلنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس دوران، وولکان کا سامنا فرزان کے دہشت گردوں سے ہو جاتا ہے۔
پٹرول اسٹیشن
پٹرول اسٹیشن
منٹ 45
ٹینک میں معمولی خرابی کی وجہ سے سپاہی رکنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ ٹینک کی حفاظت کے دوران یونس کو سانپ کاٹ لیتا ہے، جب کہ فرزان اور دوسرے دہشت گرد اس پٹرول اسٹیشن پر پہنچ جاتے ہیں جہاں وولکان اور ایرسوئے ٹرک میں چھپے ہوئے ہیں۔
آبادی کی مدد
آبادی کی مدد
منٹ 46
محمد ٹینک کو ٹھیک کر سکتا ہے، لیکن جس تار کی اسے ضرورت ہے وہ قریب کھڑے ایک ٹرک میں ہے، انہیں مقامی ترکمانوں کی مدد درکار ہے۔ جب کہ فرزان اور اس کے ساتھی دہشت گرد، ناکہ بندی کر کے گاؤں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
فداکاری
فداکاری
منٹ 45
قدم جمائے رکھنے کے لئے، وولکان اور ایرسوئے، فرزان کو ایک دلیرانہ حکمت عملی سے دھوکہ دیتے ہیں۔ لیکن جب گاؤں میں دوبدو لڑائی شروع ہو جاتی ہے تو وولکان اپنے ساتھیوں کی حفاظت کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیتا ہے اور گرفتار ہو جاتا ہے۔ ایسے میں دستے کو پیچھے ہٹنے یا پرخطر کارروائی کرنے کے درمیان کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے۔
تاک
تاک
منٹ 46
زنجیروں میں جکڑے اور شدید تشدد کے بعد - وولکان کی قسمت ایک نازک دھاگے سے بندھی ہوئی ہے۔ جب کہ اس کے ساتھی، جو اب ٹینک کے ساتھ تیار ہیں، اسے بچانے کے لیے کسی ممکنہ طریقے کی تلاش میں ہیں۔
ہمت مرداں
ہمت مرداں
منٹ 58
وولکان اپنے دستے سے بات کرتا ہے اور وہ آگے بڑھنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ جب کہ فرزان، شکست تسلیم کرنے کی بجائے، ایک خطرناک چال چلتا ہے۔
tabii
© 2025 tabii, جملہ حقوق محفوظ ہیں
  • فاصلاتی فروخت معاہدہ
  • شرائطِ ابتدائی معلومات
  • استعمال کی شرائط
  • پرائیویسی
  • کوکی ترجیحات