
اوریجنل دستاویزی فلمtabii

سِکے کا دوسرا رُخ
سیزن 1
نئی دستاویزی فلم
تاریخی
تاریخی واقعات کا غیر معروف نقطہ نظر سے مطالعہ
موت کی چادر
منٹ 23
مغربی یورپی اقوام کی جارحانہ پالیسیوں اور حربوں نے مقامی امریکیوں کی زمینوں پر قبضہ کر کے اُس براعظم کی تاریخ کو تبدیل کر کے رکھ دیا، جو اب ریاستہائے متحدہ امریکہ کہلاتا ہے، اس سارے عمل کے دوران قیمتی انسانی جانوں کا بےتحاشا نقصان ہوا۔
افریقی غلام
منٹ 20
مغربی یورپ کی استعماری قوتوں نے افریقہ پر قبضہ کیا، وہاں کے لاکھوں لوگوں کو جبراً غلام بنایا اور انہیں امریکہ میں فروخت کرتے رہے۔ اس ظلم نے انسانیت اور تہذیب کو ناقابل تصور تکلیفیں پہنچائیں اور لاکھوں زندگیوں اور خاندانوں کو ہمیشہ کے لیے تباہ و برباد کر دیا۔
چاکلیٹ کی کہانی
منٹ 19
بیلجیم دنیا بھر میں چاکلیٹ تیار کرنے کے لیے مشہور ہے، حالانکہ وہاں کوکاؤ کا پودا نہیں پایا جاتا ہے۔ اس قسط میں میٹھی چاکلیٹ کی تیاری کے لیے انسانی زندگیوں میں بھری جانے والی کڑواہٹ اور حقیقی قیمت کے بارے میں جانتے ہیں۔
انسانی چڑیا گھر
منٹ 19
مغربی یورپی اقوام نے نسلی برتری اور نظریہ ارتقاء کو بنیاد بناتے ہوئے افریقی اور امریکی لوگوں کے چڑیا گھر بنائے اور سفید فام افراد کے لطف کے لیے ان کی نمائشیں مقرر کرتے۔ اس تحقیر آمیز سلوک نے سیاہ فام آبادی کی نہ صرف عزت نفس کو چھین لیا بلکہ انسانی تہذیب کو بھی داغ دار کیا۔
افیونی جنگیں
منٹ 17
برطانیہ نے چین پر تسلط اور مالی مفادات کو یقینی بنانے کے لیے ایشیائی ملک پر جنگ مسلط کر دی۔ ایک طرف ہندوستان نوآبادیاتی نظام میں جکڑا جا چکا تھا دوسری طرف ہندوستان میں تیار کی جانے والی افیون کو چین میں زبردستی داخل کر کے، ایک عظیم قوم کو نشے کی لت میں مبتلا کر دیا گیا۔
ہندوستان پر تسلط
منٹ 20
برطانیہ اور ہالینڈ نے ہندوستان پر تسلط کے لیے خطے کو بےجا جنگوں میں دھکیل دیا۔ جس کے نتیجے میں جنوبی ایشیائی عوام کو سماجی، معاشی اور ثقافتی تباہی سے دوچار ہونا پڑا۔ مغربی یورپی تسلط نے سونے کی چڑیا کہلائے جانے والی اس عظیم زمین پر ایسے رِستے ہوئے زخم چھوڑے جنہوں نے اس خطے، یہاں کی بود و باش اور لوگوں کی تاریخ کو ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دیا۔
آسٹریلیوی نسل کشی
منٹ 23
برطانیہ نے آسٹریلیا کو ایک دور افتادہ جیل سے بتدریج باقاعدہ قبضے میں تبدیل کر دیا، اس تسلط کو نوآبادی ظاہر کرنے کے لیے آسٹریلیا اور تسمانیہ کے مقامی آبائی باشندوں کی منظم نسل کشی کی گئی۔
امریکی سونا
منٹ 21
مغربی یورپی اقوام نے کیلیفورنیا کے سونے اور امریکی براعظم پر دستیاب دیگر معدنیات کے لالچ میں، مقامی امریکیوں کو زبردستی ان کی زمینوں سے بے دخل کر دیا، اس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں قدرتی مسکن اور نظام حیات تباہ ہوگئے اور براعظم کے ماحولیاتی توازن پر برا اثر پڑا۔
ہیرے کی کانیں
منٹ 22
مغربی یورپی اقوام نے افریقہ میں ہیرے کی کانوں پر قبضے اور تسلط کے لیے مخصوص علاقوں کا منظم استحصال کیا۔ ہیرے نکالنے کے لیے نہ صرف زمینوں پر مقامی لوگوں کی آباد کاری روک دی گئی بلکہ ان زمینوں کو بنجر کر دیا گیا تاکہ کان کنی کا عمل جاری رہ سکے۔