
اوریجنل سیریزtabii

کوچ
سیزن 1
نئی سیریز
کھیل
عائلی
اپنی مردہ خیال کی گئی چھوٹی بہن کی تلاش میں ایک شخص اسکول میں والی بال کوچ بن جاتا ہے۔
بڑا بھائی
منٹ 45
انقرہ میں انجینئرنگ کرنے والا محمد، اپنی بیمار پھپھی سے خاندانی راز سن کر استنبول کا رُخ کرتا ہے۔ جب کہ استنبول کے ایک ہائی اسکول کی والی بال ٹیم بھی دوبارہ میدان میں واپس آنے کے لیے دن گن رہی ہے۔
والی بال لڑکیاں
منٹ 46
محمد ایک طرف ٹیم میں کھلاڑیوں کو بھرتی کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور دوسری طرف اسکول میں والدین سے سوالات کرتا رہتا ہے۔ طلباء کو سمجھنے کے لیے محمد کا گلسے کے ساتھ رابطہ کوچ سلیم کو ناراض کر دیتا ہے۔
مقابلے کے بغیر ہار
منٹ 44
محمّد، ایک طرف طلباء کے خون کے گروپ معلوم کرکے اپنی تحقیق جاری رکھنے کی کوشش کر رہا ہے، اور دوسری طرف والی بال ٹیم کو آنے والے ایک مشکل میچ کے لیے تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
تیس دنوں میں
منٹ 47
محمد، اپنے دوست سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر اپنی تحقیق کو مزید محدود کرتا ہے۔ جب کہ ٹیم تیاریاں شروع کرتی ہے، جن کا مستقبل، آنے والے امتحان میں حاصل ہونے والے نمبروں اور استانی شکران کے فیصلے پر منحصر ہوتا ہے۔
پختہ بنیں گے
منٹ 47
دیفنے، کوچ کے معاون کے طور پر اپنی نئی ذمہ داری سنبھالتی ہے اور ٹیم کو بغیر سستائے تیاری کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ جب کہ محمد ایک طرف تو ٹیم کے لیے نئے کھلاڑی تلاش کرتا ہے اور دوسری طرف اپنی تحقیقات بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
شرطیہ
منٹ 51
میلس جو کھیلوں کی اسکالرشپ چاہتی ہے، ایک شرط کے ساتھ ٹیم میں شامل ہونے پر رضامند ہو جاتی ہے۔ اِزمیر کے سفر سے واپسی پر گلسے، محمد کو رات کے کھانے کے لیے مدعو کرتی ہے۔ جب کہ محمد کی ڈائری نریمان کی توجہ کو اپنی طرف مبذول کرتی ہے۔
نیٹ کے سلطان
منٹ 55
محمد اپنی ٹیم کے دو کھلاڑیوں کو ادبیات کے امتحان کی تیاری کے لیے حوصلہ دینے کے طریقے تلاش کرتا ہے۔ میلس، جو ٹیم میں سب سے بڑی ہے، کپتان بننے کی خواہش کا اظہار کرتی ہے۔ جب کہ سلیم، محمد کو اسکول سے نکالنے کے طریقے تلاش کر رہا ہے۔
اگلا سال
منٹ 48
جب سینئر طلبہ اسکالرشپ کے بارے میں سنتے ہیں تو وہ ٹیم میں غیر معمولی دلچسپی لینا شروع کرتے ہیں، جس سے کم عمر کھلاڑیوں کو یہ اندیشہ ہونے لگا کہ اُنہیں ٹیم سے نکال دیا جائے گا۔ ٹیم کی یہ حالت دیکھ کر گُلسے نے صورتحال کو سنبھالنے کے لیے فوراً محمد کو واپس آنے کی پیشکش کردی۔
اتحاد میں طاقت
منٹ 49
محمد اس بات پر حیران ہے کہ آخرکار اسے اس سوال کا جواب مل گیا جس کی اسے تلاش تھی۔ جب کہ فٹبال اور والی بال کی ٹیموں کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات کے باعث، وہ ایک اور میچ کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔









