
اوریجنل سیریزtabii

شخصیت
سیزن 1
نئی سیریز
جرائم
ایک سلسلہ وار قتل کی وارداتیں، جرائم کی نفسیات کے ایک ماہر کی کتاب میں لکھی کہانیوں کے ساتھ ہوبہو میل کھاتی ہیں۔ کیا یہ محض اتفاق ہے یا کوئی سازش؟
خود پرست
منٹ 37
ملک میں سلسلہ وار قتل شہریوں کو خوف میں مبتلا کر دیتا ہے۔ وارداتیں، معروف ماہرِ نفسیات یئیت داعلہ کی کتاب میں بیان کردہ قتل کے طریقوں سے مشابہت رکھتی ہیں۔ یئیت اس حوالے سے بات کرنے پر رضامند تو ہو جاتا ہے، مگر اس شرط پر کہ واقعات کی تفتیش اس کی سابقہ بیوی بورجو کرے، جو ایک معطل شدہ تفتیشی افسر ہے۔
تنویم
منٹ 46
یئیت داعلہ اور تفتیشی دستے کے درمیان ایک نفسیاتی جنگ جاری ہے۔ یئیت کا خفیہ منصوبہ قدم بہ قدم آگے بڑھ رہا ہے، مگر اس کی کتاب میں تحریر طریقے سے ہونے والے چھٹے قتل کے باعث وہ کچھ حقائق بیان کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
بِن باپ
منٹ 46
تاجر اَونی بیہچ اپنے خاندانی گھر میں مردہ پایا جاتا ہے۔ گھر کا ہر فرد کسی نہ کسی محرک کی بناء پر دوسرے فرد پر الزام لگاتا ہے۔ صورتحال اہل خانہ میں بداعتمادی اور خوف کو عیاں کر دیتا ہے۔
خالی کرسی
منٹ 50
یئیت، ملزم پر نفسیاتی دباؤ ڈالنے کے لیے تفتیشی کمرے میں اونی بیہچ کی کرسی لے آتا ہے۔ تحقیقات کے دوران تفتیشی دستے کو احساس ہوتا ہے کہ اس قتل کے پیچھے کی کہانی ان کی سوچ سے زیادہ پیچیدہ ہے۔
صدمہ
منٹ 44
تین بموں کی دھمکی اور وقت کم - پولیس اس تخریب کاری کو ناکام بنانے میں مصروف ہے۔ جب کہ تفتیشی دستہ ملزم کے ذہن میں داخل ہو کر اس کا سراغ لگانے کی کوشش کرتا ہے۔
غیر سماجی
منٹ 48
بموں کی جگہ جاننے کے لیے ملزمہ کی زبان میں بات کرنا ضروری ہے، مگر یئیت اب کھیل سے باہر ہو چکا ہے۔
غصے کے مسائل
منٹ 42
سابق قومی پہلوان عارف جوشکن کو اپنی اہلیہ خاندے کی گمشدگی کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ غصے پر قابو پانے میں مشکلات کا شکار عارف تفتیش کے دباؤ میں آ کر ٹوٹ جاتا ہے۔
دماغی خلل
منٹ 49
خاندے ایک گودام میں نیم مردہ حالت میں پائی جاتی ہے، اس کی یادداشت تفتیش کو الجھا دیتی ہے۔ جب تفتیشی دستہ اپنی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر کے ہر گواہ سے جرح کرتا ہے تو یئیت ایک مختلف راستہ اختیار کرتا ہے۔
مرگی
منٹ 46
بورجو کبھی بغیر اطلاع دیر سے بھی نہیں آتی ہے ایسے میں اس کا کام پر نہ آنا یئیت کو فکر مند کر دیتا ہے۔ جلد ہی اس کے خدشات درست ثابت ہوتے ہیں اور اسے اس تلخ حقیقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ وہ شاید اپنی سب سے محبوب ہستی کو کھو دے گا۔









