
اوریجنل سیریزtabii

حصّہ
سیزن 1
نئی سیریز
ڈرامہ
پر اسرار
سنسنی خیز
مزاحیہ
ایک دوسرے سے ناآشنا افراد پر مشتمل ایک گروہ، ایک ویران گودام میں نادر فن پاروں کی غیر قانونی تجارت کے پیچیدہ جال میں پھنس جاتا ہے۔
غلطی کا حصہ
منٹ 47
وولکان نامی ایک پراسرار شخص فنونِ لطیفہ کی طالبہ غامزے کو ایک انمول تصویر کی نقل تیار کرنے کے عوض خطیر رقم کا لالچ دیتا ہے۔ اپنے آپ کو ایک کامیاب منصوبہ ساز سمجھنے والا یہ شخص اس حقیقت سے بےخبر ہے کہ اُس کی ہر حرکت پر نظر رکھی جارہی ہے۔
لبوں کا حصہ
منٹ 34
بینک میں کام کرنے والا اور معمول کی زندگی گزارنے والا فرید، اپنی سالگرہ کے کیک پر موم بتیاں بجھاتے وقت ایک خواہش کرتا ہے۔ یہ خواہش جلد ہی پوری ہو جاتی ہے اور فرید ایک ایسی رات گزارتا ہے جسے وہ کبھی نہیں بھول سکتا ہے۔
اپنا حصہ
منٹ 40
،بیرول جو پرندوں کا چارہ بیچ کر اپنا گزر بسر کرتا ہے، زندگی میں صرف ایک ہی مقصد رکھتا ہے - اپنے بیمار باپ کی کفالت کرنا۔ لیکن جب وہ اپنا یہ مقصد کھو دیتا ہے، تو گھر چھوڑ دیتا ہے اور خود کو ایک گودام میں پاتا ہے، جو تمام واقعات کا مرکز بن جاتا ہے۔
شیر کا حصہ
منٹ 38
سخت دل مافیا سرغنہ صدری یہ سمجھتا ہے کہ سب کچھ اس کے اختیار میں ہے۔ لیکن اس کے مال کی چوری اور اس کی محبوبہ کے دھوکے نے ایک رات میں سب کچھ بدل کر اسے بےبس کر دیا۔
فائدے کا حصہ
منٹ 34
سلیم جس ساہوکار کا مقروض ہے، وہ اُسے سخت دھمکی دے کر فوری طور پر قرض واپس کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ پیسوں کی اشد ضرورت کے تحت، سلیم اپنے دوست مراد کے ساتھ مل کر صدری کی غیر قانونی طور پر درآمد کی گئی دوائیں چرا لیتا ہے۔
سچ کا حصہ
منٹ 46
اپنی ٹیکسی میں رقم سے بھرا ہوا تھیلا پانے والا سلیمان، جب اسے اصل مالک کو واپس کرتا ہے تو اس میں ایک بالکل غیر متوقع چیز دیکھتا ہے۔ لیکن یہ دریافت اسے ایک ایسے خوفناک سفر پر لے جاتی ہے جس کا اس نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔
بھائی کا حصہ
منٹ 32
تانیر اور جانیر دو بےرحم کرائے کے قاتل ہیں، جو سخت اصولوں کے پابند ہو کر کام کرتے ہیں۔ ایک منصوبے کے دوران تانیر ایک اہم اصول کو نظرانداز کر دیتا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں کو اپنے عرغنہ کے سامنے پیش ہونا پڑتا ہے۔ سرغنہ شدید غصے میں ہوتا ہے، لیکن انہیں ایک آخری موقع دیتے ہوئے ایک آخری کام سونپتا ہے۔







