

قاصد
سیزن 2
TRT Belgesel
سیرو سیاحت
جنگلی حیات
اس خصوصی دستاویزی فلم میں میزبان سردار کلچ ایک ڈاکیے/قاصد کی طرح مختلف علاقوں کا دورہ کرتا ہے اور نہ صرف ہمیں وہاں کے رہن سہن، ثقافتوں، تاریخ اور مسائل کے بارے میں بتاتا ہے بلکہ لوگوں کو نیک تمنائیں اور سلام بھی پہنچاتا ہے۔
قطبِ شمالی کے قریب
1 گھنٹہ 3 منٹ
فن لینڈ کے جنگلات اور ان میں گھری ہوئی جھیلوں کے پاس مقیم لوگوں کے رہن سہن کے بارے میں جانتے ہیں۔ ان دور افتادہ علاقوں میں انسان کیسے آباد ہیں، ان کی بودوباش، رہن سہن، مشکل حالات میں بقا کے طریقوں کے بارے میں جانتے ہیں۔
جزیرہ بورنیو
منٹ 50
ملائیشیا کے جزیرہ بورنیو پر آباد دوسون قبیلے کے لوگ برساتی جنگلات میں اپنی روایتی زندگی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا فطرت کے ساتھ گہرا تعلق مثالی ہے۔
وادی دانوم
منٹ 51
وادی دانوم، کو ملائیشیا کی حکومت کا خصوصی تحفظ حاصل ہے۔ دانوم کے جغرافیائی خدوخال اور مقامی لوگوں کی ان کے ساتھ ایک حسین ہم آہنگی پیدا ہو چکی ہے۔
تنزانیہ
منٹ 52
ہادزابے قبیلہ، افریقی ملک تنزانیہ کے شمالی پہاڑوں کے دامن میں آباد ہے۔ ہادازبی لوگ اب بھی شکار کرنے اور خوراک ذخیرہ کرنے کے صدیوں پرانے روائتی اطوار کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
سرنگٹی
منٹ 51
تنزانیہ کے علاقے سرنگٹی میں، مقامی قبائل اور جنگلی حیوانات کے مابین اعتماد کا ایک منفرد رشتہ قائم ہو چکا ہے۔
سوانیتی
منٹ 50
سوان قوم کی ثقافت، آثار قدیمہ اور تاریخ کو اپنائے ہوئے، کوہ قاف کے علاقے سوانیتی کی سیر کرتے ہیں۔
آذربائیجان
منٹ 52
شہبولاغ آذربائیجان کا تہذیبی و صنعتی مرکز مانا جاتا تھا۔ تاہم 1993 میں آرمینی قبضے کے بعد سے وہاں مظالم کے گہرے نشانات نظر آتے ہیں۔
الاسکا
منٹ 52
الاسکا، امریکہ کی 50 ریاستوں میں رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑی ریاست ہے، یہاں کے مقامی لوگ آلیوت کہلاتے ہیں، جن کے رہن سہن میں جنگلی حیات سے گہرا تعلق ہے۔
کوہِ فٹز رائے
منٹ 40
کوہِ فٹز رائے، ارجنٹائن اور چلی کی سرحد پر واقع ہے۔ اپنی خوبصورتی اور دشوار گزاری کے باعث یہ مہم جو پسند کوہ پیماؤں کی کافی توجہ بٹورتا ہے۔ اس کے علاوہ کوہِ فٹز رائے کے اردگرد موجود فطرت اور جنگلی حیات بھی سیاحوں کے لیے دلچسپی رکھتی ہے۔
پاتاگونیا
منٹ 40
پاتاگونیا، براعظم جنوبی امریکہ کے جنوبی خطے کو کہا جاتا ہے، یہ علاقہ ارجنٹینا اور چلّی میں پھیلا ہوا ہے۔ قدرتی خوبصورتی سے مالامال یہ خطہ مختلف نسلوں، حیوانات و نباتات کے ساتھ ایک منفرد ثقافت کا گھر ہے۔ یہاں کی جدید ثقافت مقامی اور یورپی اثر کے ملاپ سے تشکیل پائی ہے۔
بربر
منٹ 40
شمالی افریقہ کی مقامی امازیغ (بربر) قوم کی زندگی کی جھلک، جو آج بھی اپنی ثقافت اور طرز حیات کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
صحارا
منٹ 40
دنیا کا سب سے بڑا صحرا، صحارا، شمالی افریقہ کے بیشتر علاقے میں پھیلا ہوا ہے۔ یہ ایک منفرد ثقافت اور جنگلی حیات کا مسکن ہے۔
بوسنیا ہرزیگووینا
منٹ 40
بوسنیا ہرزیگووینا، یورپ کا واحد مسلمان اکثریتی ملک ہے۔ بوسنیا اپنے جغرافیے اور مہمان نواز ثقافت کے لیے مشہور و معروف ہے۔
موستار پُل
منٹ 41
بوسنیا کے بلند و بالا پہاڑوں کی وسعتوں سے گزر کر، پرسکون جھیلوں اور ندیوں کے کنارے آباد دیہاتوں سے ہوتے ہوئے، یہ دل موہ لینے والا سفر مشہورِ زمانہ موستار پُل تک پہنچاتا ہے۔
سلووینیا
منٹ 43
یورپی ملک سلووینیا اپنی منفرد ثقافت کے باعث خطے میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ سلوینی ثقافت آسٹریائی، اطالوی اور بلقان تہذیبوں کا خوبصورت امتزاج ہے۔
ساحلِ سلووینیا
منٹ 40
اگرچہ سلووینیا کا ساحل مختصر ہے، مگر اس ملک نے اپنے ساحلی علاقوں میں بحیرۂ روم کی ثقافت کو بخوبی پروان چڑھایا ہے۔
ہمالیہ
منٹ 52
اس قسط میں، کٹھمنڈو، نیپال کے دارالحکومت کی سیر کرتے ہیں۔ جہاں دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی اناپورنا بھی واقع ہے۔

















