

قابلِ تجدید
سیزن 2
TRT Belgesel
ماحولیاتی
دوعان آق دوعان کی طرف سے پیش کردہ یہ دستاویزی فلم کرہ ارض پر اس وقت کے اہم ترین مسئلے، کوڑا کرکٹ کی تجدید پر بحث کرتی ہے۔
کچرے کی تعریف
منٹ 38
دوعان آق دوعان معاشرے میں رائج "کچرے" کی تعریف، اور جدید طرز حیات کو بدلنے پر زور دیتے ہیں۔
پلاسٹک
منٹ 32
اس قسط میں ہماری روزمرہ زندگی میں ایک ناگزیر عنصر بن جانے والے پلاسٹک کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے عمل کے بارے میں جانیں گے۔
برقی آلات
منٹ 32
اس قسط میں دوعان آق دوعان اس بات پر روشنی ڈالتے ہیں کہ استعمال شدہ برقی آلات/مصنوعات کو کس طرح دوبارہ قابل استعمال بنایا جا سکتا ہے۔
بیٹریاں
منٹ 32
اس قسط میں دوعان آق دوعان بتاتے ہیں کہ استعمال شدہ بیٹریوں کو کس طرح جمع کر کے قابل تجدید بنایا جا سکتا ہے، یاد رہے کہ بیٹریاں قدرتی ماحول کو دوسری متروک چیزوں سے زیادہ آلودہ کرتی ہیں۔
دھاتی کچرا
منٹ 31
آئیے اس قسط میں دوعان آق دوعان سے دھاتی کچرے سے پھیلنے والی آلودگی، اس کے خطرات اور اسے قابل تجدید بنانے کے عمل کے بارے میں جانتے ہیں۔
کاغذی فضلہ
منٹ 27
اس قسط میں دوعان آق دوعان ایک تجدیدی کارخانے کا دورہ کرتے ہیں، جہاں وہ کاغذی فضلے کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے عمل کے شاہد بنتے ہیں۔
کانچ کا کچرا
منٹ 26
اس قسط میں دوعان آق دوعان ہمیں بتاتے ہیں کہ ہماری زندگی کا لازمی جزو شیشہ، جب کچرے میں بدل جاتا ہے تو اسے کس طرح دوبارہ قابلِ استعمال بنایا جا سکتا ہے۔
تیل
منٹ 30
استعمال شدہ تیل عموماً کوڑے دان میں پھینک دیے جاتے ہیں یا نالی میں بہا دیے جاتے ہیں۔ دوعان آق دوعان اس قسط میں ہمیں استعمال شدہ تیلوں کے بارے میں چند مشورے دیتے ہیں، کہ ہمیں ان کے ساتھ کیا کرنا چاہیے۔
لکڑی
منٹ 28
آئیے اس قسط میں جانتے ہیں کہ لکڑی کی تجدید کرنا کیوں ایک نہایت ضروری عمل ہے، تاکہ یہ قیمتی وسیلہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی دستیاب رہ سکے۔
پیکیجنگ
منٹ 27
دوعان آق دوعان اس قسط میں پیکیجنگ، اس کے مواد کو بنانے، اور اسے دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے عمل پر روشنی ڈالتے ہیں۔
ربڑ کا کچرا
منٹ 30
اس قسط میں دوعان آق دوعان مختلف اشیاء میں استعمال ہونے والے ربڑ کے بارے میں بات کرتے ہیں، کیسے ربڑ کچرے کی شکل میں ماحول پر اثرانداز ہوتا ہے، اور کیسے اس کے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔
کپڑے کی جدید صنعت
منٹ 25
اس قسط میں ہم کپڑے اور اس سے منسلک صنعتوں کے کچرے اور اسے قابل تجدید بنانے کے عمل کے بارے میں جانیں گے۔