

حربی فنون
سیزن 1
TRT Belgesel
کھیل
سیرو سیاحت
حقیقی ڈرامہ
ایرطان بالابان اور نہار ایرن دنیا کے مختلف ممالک کا دورہ کرتے ہیں اور مقامی حربی فنون کے بارے میں جانتے ہیں۔
(اول) کیوبا مُکہ بازی
منٹ 53
ایرطان بالابان کیوبا جاتا ہے اور مکا بازی کی مقامی طرز کے تمام وہ راز سیکھنے کی کوشش کرتا ہے، جو شمالی امریکہ کے جزیرے ملک کے لوگوں نے صدیوں میں پروان چڑھائے ہیں۔
کیوبا مُکہ بازی (دوم)
منٹ 49
ایرطان بالابان کیوبی مُکہ بازی کے سیکھے داؤ پیچ کو اکھاڑے میں اتر کر آزمانا چاہتا ہے، وہ کس حد تک کامیاب رہتا ہے، جانتے ہیں اس قسط میں۔
خونی کشتی (اول)
منٹ 51
مغربی ممالک کی معروف خونی کشتی کے بارے میں جاننے کے لیے ارطان فلوریڈا جاتا ہے اور اس کشتی کے معروف پہلوان ہنری ہوفٹ کے ساتھ اس کھیل کے بارے میں سیکھتا ہے۔
خونی کشتی (دوم)
منٹ 48
ایرطان خونی کشتی کی مشق کرنے کے لیے تیاری مکمل کر چکا ہے، وہ اس کھیل کو کس حد تک سیکھ سکا ہے، دیکھتے ہیں اس قسط میں۔
ہوکوتوریو
1 گھنٹہ 14 منٹ
اس قسط میں ایرطان، فِن لینڈ کے مقامی حربی کھیل ہوکوتوریو کے بارے میں جاننے کے لیے شمالی یورپ کے ملک کا سفر کرتا ہے۔
تیل والی کُشتی
منٹ 56
ایرطان بالابان، انطالیہ میں اسماعیل اور توران بالابان نامی دو بھائیوں کے ساتھ تیل والی کُشتی، جسے کچھ علاقوں میں کول کُشتی بھی کہا جاتا ہے، میں حصہ لیتا ہے۔
داغستانی حربی فن
منٹ 47
ایرطان بالابان، کوہ قاف کے علاقے داغستان کا سفر کرتا ہے اور مقامی حربی فن کے کھلاڑیوں کے ساتھ کَسرت کر کے خوب پسینہ بہاتا ہے۔
چٹائی پر کشتی
منٹ 55
ایرطان بالابان، قومی پہلوان رضا کایا الپ اور جینک اِلدیم کے بولو تربیتی مرکز کا حصہ بن کر آذربائیجان میں ہونے والے مقابلوں کی تیاری کرتا ہے۔
روسی سامبو
منٹ 53
ایرطان بالابان، روس کے معروف شہر سینٹ پیٹرزبرگ جاتا ہے، اور روسی حربی فن سامبو کی باریکیوں کے بارے میں سیکھتا ہے۔
بارانتا
1 گھنٹہ 2 منٹ
ایرطان بالابان، ہنگری کے حربی فن "بارانتا" سیکھنے کا فیصلہ کرتا ہے، جس میں تلوار چلانے اور تیر اندازی جیسے ہنر درکار ہیں۔
اسکریما (اول)
1 گھنٹہ 4 منٹ
ہنگری کے دورے کو جاری رکھتے ہوئے، ایرطان، ہنگری کے دوسرے بڑے شہر دیبریکین جاتا ہے تاکہ اسکریما، یعنی ڈنڈے سے لڑنے کا فن سیکھ سکے۔
اسکریما (دوم)
منٹ 52
ایرطان، ہنگری میں اسکریما کی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہے، اور خصوصی تکنیک سیکھ کر پہلے مقابلے میں شامل ہونے جا رہا ہے۔
الپاغوت فنِ حرب
1 گھنٹہ 13 منٹ
نہار ایرن، آذربائیجان جاتا ہے تاکہ الپاغوت حربی فن اور اس سے وابستہ ثقافت کے بارے میں جان سکے۔ وہ اس فن کو سیکھنے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔
چوگان
1 گھنٹہ 7 منٹ
نہار ایرن، آذربائیجان میں چوگان یعنی مقامی پولو سیکھتا ہے، ترکوں کا دعویٰ ہے کہ پولو دراصل اسی ترک کھیل سے اخذ کردہ ایک کھیل ہے۔
خردولی (اول)
منٹ 53
نہار ایرن، جارجیا جاتا ہے تاکہ کوہ قاف کے ایک اور مقامی حربی فن، خردولی کی پیچیدگیوں کو سیکھ سکے۔ وہ اس کھیل سے وابستہ جارجیائی ثقافت کے بارے میں بھی معلومات جمع کرتا ہے اور خردولی کے ایک سخت مقابلے میں خود حصہ بھی لیتا ہے۔
خردولی (دوم)
منٹ 53
خردولی فنِ حرب کی باریکیوں کو سیکھ اور ان کا تجربہ کرتے ہوئے، نہار ایرن، جارجیا میں اس کھیل کی وقت کے ساتھ پروان چڑھیں تکنیکوں کے بارے میں بھی جانتا ہے۔
برازیلی جیوجتسو
منٹ 56
ساراجیوو، بوسنیا میں برازیلی فنِ حرب، جیوجتسو کو سیکھتے ہوئے، نہار ایرن نہ صرف اس کھیل کے بہترین کھلاڑیوں سے دوستی کرتا ہے بلکہ بوسنیائی ثقافت کو بھی دریافت کرتا ہے۔