عائشہ شاسا
اوریجنل سیریزtabii
عائشہ شاسا

عائشہ شاسا

سیزن 1
نئی سیریز
ڈرامہ
سوانح عمری

فلمی دنیا میں اپنا نام پیدا کرنے کی خواہش کے ساتھ آنے والی معروف ترک منظر نامہ نویس عائشہ شاسا کی کہانی، جنہیں زندگی کے نشیب و فراز نے کئی بار جھکایا لیکن ان کی ثابت قدمی نے انہیں امر کر دیا۔

کام پر بندش
کام پر بندش
منٹ 40
فلمی مسودے میں تبدیلی پر اعتراض کرنے پر عائشہ شاسا کو آہستہ آہستہ کام دینا بند کر دیا جاتا ہے جس پر وہ مایوسی کا شکار ہو جاتی ہیں۔ لیکن ایک پرانا دوست، ان کی زندگی میں ایک نئی امید بن کر آتا ہے۔
بےگھر
بےگھر
منٹ 39
گھر سے نکالے جانے کے بعد عائشہ شاسا بےگھر ہو جاتی ہیں اور وجدی کی پیشکش کو قبول کرنے پر مجبور ہو جاتی ہیں۔ لیکن اسی دوران ایک معزز مصنف، عائشہ کی ملاقات عاطف سے کروا دیتا ہے۔
فلم کی نقل
فلم کی نقل
منٹ 41
فلم کو ایک دوسری کمپنی کی جانب سے نقل کیے جانے پر سب مشکل صورت حال میں پھنس جاتے ہیں۔ شاہین، عائشہ کو پھانسنے میں کامیاب ہو جاتا ہے مگر عاطف بروقت مداخلت کر کے معاملہ سنبھال لیتا ہے۔
نئی امید
نئی امید
منٹ 42
مشہور ناول نگار کمال طاہر اپنے ایک ناول کو فلم میں ڈھالنے کے لیے عائشہ اور عاطف کو دیتا ہے۔ یہ پیشکش ان کے لیے امید کی ایک نئی کرن بن جاتی ہے، اور وہ ایک نیا فلمی مسودہ لکھنے کے کام پر لگ جاتے ہیں۔
اعزازات
اعزازات
منٹ 41
اگرچہ عاطف اور عائشہ کی بنائی گئی فلمیں مسلسل فلمی اعزازات حاصل کر رہی ہیں، لیکن عائشہ اپنے دل میں کچھ خلاء اور کمی سی محسوس کرتی ہے۔ اپنے ماموں کے انتقال کے بعد عائشہ کے ذہن میں ایک نئی فلم کا خیال آتا ہے، لیکن عاطف کے ذہن میں ایک مختلف راستہ ہے۔
فوجی چھاپہ
فوجی چھاپہ
منٹ 42
عائشہ اور عاطف شادی کر لیتے ہیں اور دونوں شاندار فلمیں بنانا جاری رکھتے ہیں۔ فلم "بطال غازی داستان" کی عکس بندی کے دوران، فوجی چھاپہ پڑتا ہے، اور عائشہ کی کنعان سے ملاقات ہوتی ہے جو اسے عاطف کے کچھ رازوں سے آگاہ کرتا ہے۔
مشکل فیصلہ
مشکل فیصلہ
منٹ 43
ذہنی امراض کے اسپتال میں داخل عائشہ، سیراپ اور کنعان کے ساتھ رہ کر سکون محسوس کرتی ہے۔ جب کہ عاطف کو اپنے رشتے کے مستقبل کے بارے میں ایک مشکل فیصلے کا سامنا ہے۔
سہارا
سہارا
منٹ 41
روبصحت ہونے کے دوران بلند، عائشہ کا سہارا بنتا ہے۔ لیکن ایک صدمے کے بعد، عائشہ دوبارہ لکھنے میں مشکلات کا سامنا کرتی ہے۔
مسودہ مسترد
مسودہ مسترد
منٹ 38
بلند کی ترغیب سے لکھا جانے والا مسودہ مسترد ہونے پر عائشہ کی ذہنی حالت مزید خراب ہو جاتی ہے۔ جب کہ عونی اپنے علاج کے لیے یورپ کے سفر سے واپسی پر وفات پا جاتے ہیں۔
صحیح وقت
صحیح وقت
منٹ 43
ایک کتاب، عائشہ کے بعض سوالات کا جواب تو دے دیتی ہے، لیکن اس کی ذہنی کشمکش مکمل طور پر ختم نہیں ہوتی ہے۔ جب کہ بلند کو لگتا ہے کہ عائشہ سے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کا صحیح وقت آگیا ہے۔
tabii
© 2026 tabii, جملہ حقوق محفوظ ہیں
  • فاصلاتی فروخت معاہدہ
  • شرائطِ ابتدائی معلومات
  • استعمال کی شرائط
  • پرائیویسی
  • کوکی ترجیحات