بدلتا موسم
اوریجنل سیریزtabii
بدلتا موسم

بدلتا موسم

سیزن 1
نئی سیریز
ڈرامہ

انیس سو انتالیس، ارزنجان زلزلے کے متاثرین کی مدد کرنے والے ایک وکیل، عزت آکچال اور کچھ قیدیوں کی کہانی۔

قسط 1
قسط 1
منٹ 53
ارزنجان جیل میں ہونے والے فساد کو قابو میں لانے والے وکیل استغاثہ عزت آکچال قیدیوں کے بگڑتے ہوئے حالات کے بارے میں سنتے ہیں اور جیل کے ڈپٹی وارڈن کو خبردار کرتے ہیں۔ جب کہ صحافی سنان سیفی، جو ایک کام کے سلسلے میں ارزنجان آیا تھا، زلزلے کی وجہ سے شہر میں پھنس جاتا ہے۔
قسط 2
قسط 2
منٹ 47
قیدی عزت آکچال کی نگرانی میں ٹیلی گراف کے کھمبے لگانا شروع کر دیتے ہیں۔ کوتاہیلہ کو جب معلوم ہو جاتا ہے کہ اس کا خاندان اس سے ملنے کے لیے ارزنجان آیا ہے، تو وہ انہیں تلاش کرنے نکل پڑتا ہے۔
قسط 3
قسط 3
منٹ 42
والی اور قائم مقام مدیر، عزت آکچال کے قیدیوں کے معاملے میں حق پر ہونے سے بے چین ہو جاتے ہیں اور صورتحال کو اس کے خلاف کرنے کے لیے موقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔ جب کہ قیدی یتیم خانے کے ملبے تلے دبے بچوں کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔
قسط 4
قسط 4
منٹ 42
عزت آکچال، قائم مقام مدیر کی باتوں پر یقین نہیں کرتا اور واقعے کی اصل جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دیتا ہے۔ جب کہ زلزلہ متاثرین کے لیے خیمے لگائے جاتے ہیں۔
قسط 5
قسط 5
منٹ 42
عزت آکچال اور صحافی سنان سیفی قیدیوں کے ساتھ جیل میں رہنا شروع کر دیتے ہیں۔ جب کہ زلزلہ زدگان سے لوٹے گئے مال کی تحقیقات کرتے ہوئے، عزت آکچال کو انصاف اور انتقام کے درمیان کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔
قسط 6
قسط 6
منٹ 44
وکیل استغاثہ عزت آکچال قائم مقام مدیر کی طرف سے کی جانے والی تفتیش کو مکمل کرتا ہے۔ جب کہ والی، صدر کے دورے کو بہانہ بنا کر عزت آکچال سے کہتا ہے کہ وہ خود کو پس منظر میں رکھے۔
قسط 7
قسط 7
منٹ 43
صحافی سنان سیفی، زلزلے سے متاثرہ دیہات کا دورہ کرتے ہوئے بچوں کو ویکسین لگانے کا منصوبہ بنانے والی ڈاکٹر نادیرہ کے پیچھے روانہ ہوتا ہے۔ جب کہ ارزنجان تشریف لانے والے صدر مملکت، زلزلہ زدگان کی مدد کرنے والے قیدیوں اور ان کی رہنمائی کرنے والے پراسیکیوٹر عزت آکچال سے ملنا چاہتے ہیں۔
قسط 8
قسط 8
منٹ 43
قیدی ریڈیو کے ساتھ کان لگائے، بے چینی سے اپنے بارے میں آنے والی خبر کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں، مگر خبر ان تک ایک بالکل ہی غیر متوقع انداز میں پہنچتی ہے۔
tabii
© 2026 tabii, جملہ حقوق محفوظ ہیں
  • فاصلاتی فروخت معاہدہ
  • شرائطِ ابتدائی معلومات
  • استعمال کی شرائط
  • پرائیویسی
  • کوکی ترجیحات
PageLoader