سفید دھن
اوریجنل سیریزtabii
سفید دھن

سفید دھن

سیزن 1
نئی سیریز
مزاحیہ

کالے دھن کو سفید کرنے کی کہانی۔۔۔

کالا دھن سفید
کالا دھن سفید
منٹ 38
محاسب سونر، قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہے، اسے ایک مافیا سرغنہ بڑی رقم کی پیشکش کرتا ہے لیکن اس کے بدلے اسے مافیا کا کالا دھن سفید کرنا ہو گا۔ سونر ایک فلم بنانے کی تجویز دیتا ہے۔ لیکن ان کا مقصد کامیاب نہیں ایک ناکام فلم بنانا ہے، ایسا کیوں؟
ساہوکار سے فرار
ساہوکار سے فرار
منٹ 38
اصل ایک ساہوکار کے قرض کی واپسی میں ناکامی پر منظر سے غائب ہونے کا فیصلہ کرتی ہے۔ سونر اور فاتح معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیتے ہیں، جس کے نتیجے میں گولیاں چلتی ہیں۔ صورتحال ٹھیک ہونے کے بعد وہ باقی ارکان کی تلاش کرتے ہیں۔
ہدایت کار برطرف
ہدایت کار برطرف
منٹ 39
سونر اور فاتح فلم ہدایت کار سیبل کو کام سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ جب کہ فاتح مافیا سرغنہ خلیل کا چوری شدہ سونا کسی طرح بازیاب کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے، لیکن یہ چھینا چھپٹی جلد دونوں مافیا گروہوں کے درمیان آتشی جھڑپ میں بدل جاتی ہے۔
وصولی
وصولی
منٹ 36
ناتجربہ کار و ناکام لکھاری، الکائے کو پیش کنندہ بنا دیا جاتا ہے۔ جب کہ ساہوکار اپنے لاپتہ کارندوں اور رقم کی وصولی کی کوشش جاری رکھتا ہے۔ دوسری طرف سونر کو اغوا کر لیا جاتا ہے اور وہ تشدد کا نشانہ بنتا ہے، لیکن فاتح اسے بچانے کے لیے پہنچ جاتا ہے۔
خفیہ اہلکارہ
خفیہ اہلکارہ
منٹ 37
عائلہ کو پتا چل جاتا ہے کہ سونر کس سے مل رہا ہے، اور وہ اسے موقعے پر پکڑنے کی منصوبہ بندی کرتی ہے۔ جب کہ مافیا کے سرغنہ کی بیٹی طوعچے فلم میں کام کرنے کے لیے زبردستی ہدایت کاری کرنا شروع کر دیتی ہے۔ دوسری طرف سونر اور فاتح، باشاک کی حقیقت جان لیتے ہیں۔
چھٹکارے کا منصوبہ
چھٹکارے کا منصوبہ
منٹ 34
باشاک کی حقیقت جاننے کے بعد، فاتح چاہتا ہے کہ سونر اس سے رشتہ توڑ دے۔ جب کہ ساہو کار ظفر، سونر اور فاتح کو باربی کیو کی دعوت دیتا ہے، مگر وہ جلد ہی سمجھ جاتے ہیں کہ یہ اس کی ایک چال ہے۔ وہ دونوں ظفر سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا پانے کا ایک منصوبہ بناتے ہیں۔
نکما عشق
نکما عشق
منٹ 37
باشاک کی تحقیقات آہستہ آہستہ خلیل تک پہنچ جاتی ہیں۔ جب کہ سونر چاہ کر بھی اس سے محبت کو روک نہیں کر پاتا ہے، معاملات اس وقت مزید بگڑ جاتے ہیں جب سونر، باشاک کے سامنے سب کچھ کھل کر بیان کر دیتا ہے۔
راستے سے ہٹانا
راستے سے ہٹانا
منٹ 35
فاتح کی مدد سے ہاندے اپنے بیٹے کی تحویل حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے۔ خلیل اور باشاک فلم کے سیٹ پر ایک دوسرے کا سامنا کرتے ہیں۔ جب کہ طوعچے کی اوزان میں دلچسپی دیکھ کر خلیل، فاتح سے اوزان کو راستے سے ہٹانے کا کہتا ہے جس سے فاتح ایک مشکل صورتحال میں پڑ جاتا ہے۔
محبت میں غضبناک
محبت میں غضبناک
منٹ 33
باشاک مافیا کی طرف سے بچھائے گئے جال میں پھنس جاتی ہے۔ فاتح سے اوزان کو قتل کرنے کا کہا جاتا ہے، مگر وہ اس کام میں خود کو بےبس پاتا ہے۔ دوسری طرف جب سونر کو یہ پتا چل جاتا ہے کہ باشاک کے لیے جال بچھانے اور اسے قتل کرنے کی سازش کرنے والا شخص خلیل تھا، تو وہ بہت غضبناک ہو جاتا ہے۔
بروقت پولیس
بروقت پولیس
منٹ 37
سونر، خلیل کو بتاتا ہے کہ فاتح نے اوزان اور طوعچے کو فرار میں مدد فراہم کی تھی۔ یہ سنتے ہی خلیل غصے سے بھڑک اٹھتا ہے اور اسٹوڈیو جا کر فاتح پر بندوق تان دیتا ہے، لیکن عین وقت پر ہونے والی پولیس کی کاروائی اسے روک دیتی ہے۔
tabii
© 2026 tabii, جملہ حقوق محفوظ ہیں
  • فاصلاتی فروخت معاہدہ
  • شرائطِ ابتدائی معلومات
  • استعمال کی شرائط
  • پرائیویسی
  • کوکی ترجیحات
PageLoader