حالِ لیلیٰ
اوریجنل سیریزtabii
حالِ لیلیٰ

حالِ لیلیٰ

سیزن 1
نئی سیریز
ڈرامہ
مزاحیہ

ایک خواب پرست عورت پہلے سے ہی "سیر ہوچکے" لوگوں کے لیے ایک ریستوران کھولتی ہے، مگر اسے جلد ہی یہ احساس ہوتا ہے کہ وہ خود بہت "بھوکی" ہے۔

شروعات
شروعات
منٹ 48
پھپھی کے انتقال کے بعد لیلیٰ کو وراثت میں ایک دکان ملتی ہے۔ لیلیٰ اس دکان کو اپنے خوابوں کے ریستوران میں تبدیل کرنا چاہتی ہے، لیکن اس کے لیے سب سے پہلے اسے ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو اس کے ساتھ کام کریں۔
خوش آمدید
خوش آمدید
منٹ 37
ریستوران ایک انوکھی طرز کے ساتھ کھلتا ہے، کھانا صرف انہیں پیش کیا جائے گا جو پہلے سے ہی "سیر" ہوں، اور کھانے سے پہلے انہیں ایک فلسفیانہ سوال کا جواب دینا ہوگا۔
خیالی طشتری
خیالی طشتری
منٹ 40
بہت زیادہ قرضوں کے باعث، ٹیم پریشان ہے اور ریستوران کی شرائط پر سوال اٹھاتی ہے، دینیز شرط لگاتی ہے کہ وہ زیادہ پیسے کما سکتی ہے اگر لیلیٰ نام نہاد منفرد شرائط ختم کر کے ہر قسم کے گاہکوں کو داخلے کی اجازت دے دے۔
میری دعوت
میری دعوت
منٹ 41
دینیز ایک مشہور بلاگر کو ریستوران کی تشہیر کے لیے مدعو کرتی ہے، اور لیلیٰ اس کو اپنے ساتھیوں کو سبق سکھانے کے ایک موقع کے طور پر دیکھتی ہے۔
ابتدائیہ
ابتدائیہ
منٹ 40
ریستوران کی شہرت کی وجہ سے لوگوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ جب کہ اپنے پیاروں کی طرف سے تنہا چھوڑی جانی والی لیلیٰ کو ایک ذہنی کشمکش کی جنگ لڑنی پڑتی ہے۔
نصف
نصف
منٹ 33
دوستوں کی معافی کے لیے لیلیٰ ریستوران میں داخلے والی شرط سے دستبردار ہو جاتی ہے۔ ریستوران معمول کے مطابق چلنا شروع ہو جاتا ہے اور لیلیٰ اپنے ذہن میں موجود "بھوک" کے تصور کو دوبارہ سمجھنے کی کوشش کرتی ہے۔
حال دنیا
حال دنیا
منٹ 40
بلدیہ کی طرف سے معائنے سے پہلے دینیز کو پتہ چلتا ہے کہ ریستوران کا اجازت نامہ موجود نہیں ہے۔ یالچن اس مسئلے کو حل کرنے کی پیشکش کرتا ہے لیکن اس کی ایک شرط ہے کہ لیلیٰ کو معافی مانگنی ہوگی۔
نوش فرمائیں
نوش فرمائیں
منٹ 36
لیلیٰ امید کھو دیتی ہے اور شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتی ہے، اور وہ اپنے طور پر اس مرحلے سے گزرنے کے بعد اپنے دوستوں کو اکٹھا کرتی ہے تاکہ انہیں ایک غیر متوقع فیصلے سے آگاہ کرسکے۔
حالِ وداع
حالِ وداع
منٹ 41
دوسرے شہر میں تبادلہ ہونے کی خبر سن کر پری ایک مشکل فیصلہ کرتی ہے۔ جب کہ پری، دینیز، مرسل اور لیلیٰ اپنے جذبات، رازوں اور صدمات کو ایک کھیل کھیل کر ایک دوسرے سے بیان کرتے ہیں۔
حسب منشا
حسب منشا
منٹ 35
لیلیٰ اپنے دوستوں کے لیے ایک پیغام چھوڑتی ہے جس میں وہ بتاتی ہے کہ اس نے ہر ایک کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے کون کون سے اقدامات کیے ہیں۔ اور اب بس ایک خواب باقی ہے، اس کی اپنی خوشی۔
tabii
© 2026 tabii, جملہ حقوق محفوظ ہیں
  • فاصلاتی فروخت معاہدہ
  • شرائطِ ابتدائی معلومات
  • استعمال کی شرائط
  • پرائیویسی
  • کوکی ترجیحات
PageLoader