شعلہ
اوریجنل سیریزtabii
شعلہ

شعلہ

سیزن 1
نئی سیریز
ڈرامہ

مصنفہ اور سماجی کارکن شعله یوکسیل شینلر کی کہانی، جنہوں نے 1960 کی دہائی کے آخر میں ترک معاشرے میں قدامت پسند خواتین کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔

قسط 1
قسط 1
منٹ 36
ایک متنازع مضمون کی اشاعت کے باعث، شعلہ کو پہلی بار عدالت میں پیش ہونا پڑتا ہے۔ جب کہ آج کے دن میں، مشہور اداکارہ اؤزگے کو ایک فلم میں "شعلہ" کا کردار ادا کرنے کی آفر ملتی ہے۔
قسط 2
قسط 2
منٹ 38
عئشک، شعلہ کو جیل میں بھی ستانے کے لئے، جیل کے اندر ایک تیسرے شخص کی خدمات حاصل کرتی ہے۔ جب کہ اداکارہ اؤزگے اگرچہ اس کردار کو ادا کرنا چاہتی ہے، مگر اسے اس کردار کو نبھانے پر عوامی ردعمل کا خوف ہے۔
قسط 3
قسط 3
منٹ 42
اؤزگے کردار نبھانے کا فیصلہ کرکے منصوبے میں شامل ہونے کا اعلان کرتی ہے، اور اس دوران کریم کے ساتھ اس کا ایک تعلق سا بننے لگتا ہے۔ جب کہ ثبوت نہ ہونے کے باوجود بھی عئشک، "شعلہ" کو بہتان تراشی کے ذریعے بدنام کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
قسط 4
قسط 4
منٹ 39
اؤزگے اپنے والدین کے ساتھ مسائل کی وجہ سے گھر چھوڑ دیتی ہے، اور کریم اس کے لیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیتا ہے۔ جب کہ شعلہ کے خلاف بہتان تراشی اس کی کانفرنس کے بعد مزید شدت اختیار کر جاتی ہے۔
قسط 5
قسط 5
منٹ 41
غالب، اؤزگے کے خلاف سرپرستی کا مقدمہ دائر کرتا ہے۔ جب کہ صدر مملکت کی تنبیہ کے باوجود، شعلہ اپنے خیالات کی تبلیغ جاری رکھتی ہے اور اپنی ایک تقریر کے دوران اسے حملے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
قسط 6
قسط 6
منٹ 42
اؤزگے ڈرامے کی شوٹنگ شروع کرتی ہے اور وقت کے ساتھ شعلہ کے کردار میں گویا پوری طرح ڈھل جاتی ہے۔ جب کہ شعلہ ساری دھمکیوں کے باوجود اپنی حمایت کرنے والوں کو مایوس نہیں کرتی اور ان سے ملنے آتی ہے، اور ضلعی مجسٹریٹ شعلہ کے خلاف گرفتاری کا حکم جاری کر دیتا ہے۔
قسط 7
قسط 7
منٹ 36
غالب، کریم کی گرفتاری کا سبب بنتا ہے۔ شعلہ کو پولیس تلاش کر رہی ہوتی ہے اور فسون اسے بلال کے گھر میں چھپنے کی تجویز دیتی ہے۔ جب کہ عئشک، فسون پر شک کرنا شروع کر دیتی ہے، اور شعلہ کو تپ دق کی تشخیص ہوتی ہے۔
قسط 8
قسط 8
منٹ 39
غالب، اؤزگے اور کرم کے درمیان ناچاقی پیدا کرنے کے لیے اؤزگے کے سابق عاشق باتور کو درمیان میں لے آتا ہے۔ جب کہ شعلہ کی قید کی سزا باضابطہ طور پر طے ہو جاتی ہے اور فسون سب کے سامنے شعلہ کو حقیقت بتا دیتی ہے۔
قسط 9
قسط 9
منٹ 35
چھ سال گزر چکے ہیں، شعلہ کی والدہ وفات پاچکی ہے، اور فسون اور بلال کی شادی ہو چکی ہے۔ شعلہ، فسون اور دیگر حامیوں کی مدد سے ایک انجمن قائم کرتی ہے۔ جب کہ اؤزگے، اپنے اور کرم درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمی کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
قسط 10
قسط 10
منٹ 35
عئشک اور اس کی ٹیم، شعلہ کی تمام تحریروں کا جائزہ لے کر ان میں کوئی سقم تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ اس کے خلاف فائل تیار کی جائے۔ جب کہ شعلہ ڈرامے کے پریمیئر میں، اؤزگے اس بات کا اظہار کرتی ہے کہ شعلہ کی مزاحمتی کی روح اب بھی تمام عورتوں کے اندر زندہ ہے، اور شعلہ کی کہانی دراصل ساری خواتین کی کہانی ہے۔
tabii
© 2026 tabii, جملہ حقوق محفوظ ہیں
  • فاصلاتی فروخت معاہدہ
  • شرائطِ ابتدائی معلومات
  • استعمال کی شرائط
  • پرائیویسی
  • کوکی ترجیحات
PageLoader