
اوریجنل سیریزtabii

شعلہ
سیزن 1
نئی سیریز
ڈرامہ
عظیم ترک مصنفہ اور سماجی رہنما شعله یوکسیل شینلر کی کہانی؛ جنہوں نے 1960 کی دہائی میں جدید ترکیہ کی خواتین کی حالت کو بہتر بنانے، انہیں بنیادی حقوق دلانے کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔
نسل در نسل نفرت
منٹ 36
ایک متنازع مضمون کی اشاعت کے باعث، مصنفہ شعلہ یوکسیل کو عدالت میں پیش ہونا پڑتا ہے۔ دوسری طرف، مشہور اداکارہ اؤزگے کو شعلہ یوکسیل کی زندگی پر مبنی پیشکش میں کردار ادا کرنے کی پیشکش قبول کرنے پر شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
تنگ دلی
منٹ 38
ایشیق، شعلہ بی بی کو جیل میں بھی ستانے کے لئے، جیل کے اندر ایک شخص کی خدمات حاصل کرتی ہے۔ جب کہ اداکارہ اؤزگے اگرچہ اس کردار کو ادا کرنا چاہتی ہے، مگر اسے اس کردار کو نبھانے پر سیکولر طبقے کے ردعمل کا خوف ہے۔
بہتان
منٹ 42
اؤزگے، شعلہ شینلر کا کردار نبھانے کا فیصلہ کرکے منصوبے میں شامل ہونے کا اعلان کرتی ہے، اس دوران کریم کے ساتھ اس کا ایک تعلق سا بننے لگتا ہے۔ جب کہ ثبوت نہ ہونے کے باوجود ایشیق، شعلہ کو بہتان تراشی کے ذریعے بدنام کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
دنیا تنگ
منٹ 39
اؤزگے، اپنے والدین کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے گھر چھوڑ دیتی ہے، کریم اس کے لیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیتا ہے۔ جب کہ شعلہ کے خلاف بہتان تراشی کانفرنس کے بعد مزید شدت اختیار کر جاتی ہے۔
اظہار خیال
منٹ 41
غالب، اؤزگے پر سرپرستی کے حق کا مقدمہ دائر کرتا ہے۔ جب کہ صدر مملکت کی تنبیہ کے باوجود، شعلہ اپنے خیالات کے اظہار کا سلسلہ جاری رکھتی ہے حتیٰ کہ ایک تقریب میں تقریر کے دوران سیکولر طبقہ بدمزگی پیدا کرتا ہے اور شعلہ بی بی پر حملے کی کوشش کرتا ہے۔
سیسہ پلائی دیوار
منٹ 42
اؤزگے، ڈرامے کی عکس بندی شروع کرتی ہے اور وقت کے ساتھ شعلہ کے کردار میں گویا پوری طرح ڈھل جاتی ہے۔ جب کہ شعلہ مسلسل دھمکیوں کے باوجود اپنی حمایت کرنے والوں کو مایوس نہیں کرتیں اور ان سے ملنے کا سلسلہ جاری رکھتی ہیں، حتیٰ کہ مقامی عدلیہ شعلہ کے خلاف گرفتاری کا حکم جاری کر دیتی ہے۔
پولیس کے چھاپے
منٹ 36
غالب، کریم کی گرفتاری کا سبب بنتا ہے۔ شعلہ کو پولیس تلاش کر رہی ہوتی ہے اور فسون اسے بلال کے گھر میں چھپنے کی تجویز دیتی ہے۔ جب کہ ایشیق، فسون پر شک کرنا شروع کر دیتی ہے، اور شعلہ کو تپ دق کی تشخیص ہوتی ہے۔
قید کی سزا
منٹ 39
غالب، اؤزگے اور کریم کے درمیان ناچاقی پیدا کرنے کے لیے اؤزگے کے سابق عاشق باتور کو درمیان میں لے آتا ہے۔ جب کہ شعلہ کی قید کی سزا باضابطہ طور پر طے ہو جاتی ہے اور فسون سب کے سامنے شعلہ کو حقیقت بتا دیتی ہے۔
تنظیم سازی
منٹ 35
چھ سال گزر چکے ہیں، شعلہ کی والدہ وفات پاچکی ہیں، فسون اور بلال کی شادی ہو چکی ہے۔ شعلہ، فسون اور دیگر حامیوں کی مدد سے ایک انجمن قائم کرتی ہے۔ جب کہ اؤزگے، اپنے اور کریم درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمی کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
سازشیں اور مزاحمتی روح
منٹ 35
ایشیق اور اس کے ساتھی، شعلہ کی تمام تحریروں کا جائزہ لے کر ان میں کوئی سقم تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ اس کے خلاف مظبوط مقدمہ تیار کیا جا سکے۔ جب کہ ڈرامہ سیریل شعلہ کی نشر یاتی تقریب میں، اؤزگے اس بات کا اظہار کرتی ہے کہ شعلہ کی مزاحمتی کی روح اب بھی تمام عورتوں کے اندر زندہ ہے، اور شعلہ کی کہانی دراصل ساری خواتین کی کہانی ہے۔









