
اوریجنل سیریزtabii

صحافی
سیزن 1
نئی سیریز
مزاحیہ
دو پرعزم صحافی آہستہ آہستہ اسی بدعنوان نظام کا حصہ بن جاتے ہیں جسے بےنقاب کرنے کا انہوں نے کبھی عہد کیا تھا۔
بڑی خبر
منٹ 48
دو نامہ نگار، اُوعور اور بکر، زندگی میں کسی بڑی کامیابی کے انتظار میں ہیں۔ دونوں ساحل پر مردہ مچھلیوں کے آنے کی خبر پر تحقیق کے لیے روانہ ہوتے ہیں، مگر راستے میں ایک اجنبی شخص اچانک ان کی گاڑی میں گھس آتا ہے۔
دلچسپ خبر
منٹ 47
اُوعور اور بکر ایک دور دراز گاؤں کا سفر کرتے ہیں تاکہ ایک ایسے شخص پر خبر تیار کر سکیں جس نے تیس سال سے غسل نہیں کیا ہے۔ تاہم گاؤں کے ذمہ دار کی وجہ سے ان کا منصوبہ ناکام ہو جاتا ہے۔ ایسے میں وہ اپنی سفری محنت اور خبر کو بچانے کے لیے کوئی نیا طریقہ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
میاں فضیحت
منٹ 39
صحافت کی اخلاقیات پر بحث کرتے ہوئے ایک پرسکون دن گزارنے کے بعد، حلیم، اُوعور اور بکر کو رات کے گشت پر بھیج دیتا ہے۔ احمد کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے وہ نائٹ کلبوں والے علاقے کا رخ کرتے ہیں، جہاں ہر رات مختلف واقعات پیش آتے ہیں۔
روشن خیالی مرکز
منٹ 52
بکر اور اُوعور ایک نامور اور انعام یافتہ اداکار کا انٹرویو کرنے کے لیے ایک "روشن خیالی مرکز" جاتے ہیں۔ تاہم، اپنی مطلوبہ خبر حاصل کرنے کے لیے ان دونوں کو بھی مرکز میں موجود دیگر افراد کی طرح مختلف تربیتی دروس میں حصہ لینا پڑتا ہے۔
احسان کا بدلہ
منٹ 49
ایک مشہور کباب والے ریسٹورنٹ کے مالک کا انٹرویو کرنے کے بعد، بکر اور اُوعور کو جواد کے آدمی اغوا کر لیتے ہیں۔ ماضی میں کیے گئے ایک احسان کے بدلے، جواد ان سے وعدہ کرتا ہے کہ وہ انہیں ایک بڑے واقعے کی خبر تحفے میں دے گا، اور یہ واقعہ اسی کباب ریسٹورنٹ میں رونما ہو گا۔
سونے کی چوری
منٹ 44
بکر اور اُوعور بالآخر مستقل ملازمین کی حیثیت سے اپنی پہلی خبر پہ کام کے لیے روانہ ہوتے ہیں۔ انہیں ایک بزرگ خاتون کے سونے کی چوری پہ خبر کرنی ہے، لیکن اس دوران ایک پراسرار محلے میں وہ ایسے معاملات سے دوچار ہوتے ہیں جو ان کی توقعات سے کہیں بڑھ کر ہوتے ہیں۔
جعلی ویڈیو
منٹ 43
بکر اور اُوعور پر ٹریفک میں کچھ نقاب پوش حملہ کرتے ہیں، معاملہ پولیس تک جاتا ہے تاہم انہیں وہاں بھی انصاف نہیں ملتا، بلکہ وہ دونوں ریکارڈ ویڈیو میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے کی گئی ترمیم کے ذریعے ملزم بنا دیے جاتے ہیں۔
فیکٹری مالک
منٹ 36
بکر اور اُوعور ایک کمپنی کے مالک کا انٹرویو کرتے ہیں جو بظاہر ایماندار شخص ہے، لیکن اس کی فیکٹری مضر صحت ماحول میں چیزیں تیار کرتی ہے. دونوں صحافی اپنی رپورٹ پولیس کے حوالے کر دیتے ہیں، مگر یہ خبر ایرائے کی جان کو خطرے میں ڈال دیتی ہے۔
پاپارازی
منٹ 42
ایرائے کی غیر موجودگی میں حلیم، بکر اور اُوعور کو ترقی دینے کے لیے جانچتا ہے اور انہیں ایک مشہور اداکار کے نومولود بچے کی تصویریں لینے کا کام سونپتا ہے۔ تاہم وہ اس کام میں بری طرح ناکام رہتے ہیں، بلکہ بکر تو سارا معاملہ بگاڑ دیتا ہے۔
سنسنی
منٹ 40
اُوعور، بکر کے رویے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے دل برداشتہ ہو جاتا اور دونوں اپنی راہیں جدا کر لیتے ہیں۔ دونوں کو جواد کی طرف سے ایک افتتاحی تقریب کی دعوت ملتی ہے جو ایک بار پھر انہیں اکٹھا کر دیتی ہے۔ یہ تقریب جو بظاہر ایک سادہ اور معمول کا پروگرام دکھائی دیتی ہے، اچانک ایک سنسنی خیز خبر کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔









