توزکوپاران اسکندر
توزکوپاران اسکندر

توزکوپاران اسکندر

سیزن 2
TRT 1
مہم جوئی
بچے

سپر ہیرو اسکندر اپنے دوستوں اور اساتذہ کے ساتھ ہمارے آج کے دور میں آ جاتا ہے، اس کا ازلی دشمن گیوانی بھی سائے کی طرح اس کے ساتھ ہے۔

زمانے کا سفر
زمانے کا سفر
1 گھنٹہ 9 منٹ
وقت میں سفر کرنے والے صالح اور فکری، اسکندر کو تیر اندازوں کی درسگاہ میں شامل ہونے میں مدد دیتے ہیں، لیکن ایک تیر ان کی ٹائم مشین سے ٹکرا جاتا ہے، جس سے وہ اس زمانے میں پہنچ جاتے ہیں۔
کشیدگی
کشیدگی
منٹ 57
تمرینلی میں، ٹیم نیلا چاند کے آردا، آسیہ، سنان اور الف کو تائیگو کالج میں وظیفہ مل جاتا ہے۔ وہ حریف تیرانداز گروہ کالی آندھی کے ساتھ جھگڑا کرتے ہیں، جس سے شروع ہی میں کشیدگی پیدا ہو جاتی ہے۔
شبیہ پر کام
شبیہ پر کام
منٹ 55
اسکندر، صالح اور فکری دوبارہ ملتے ہیں۔ جب کہ جیوانی، مقبولہ کے گھر میں آنکھیں کھولتا ہے اور ایک خطرناک منصوبہ بناتا ہے۔ کالی آندھی گروہ مشہور ہونے والی ویڈیو کے بعد اپنی شبیہ بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔
دھمکی
دھمکی
1 گھنٹہ 5 منٹ
نیلا چاند گروہ، صالح، اسکندر اور فکری سے ملتا ہے، جب کہ رفعت، صالح پر دباؤ ڈالتا ہے کہ وہ اسکندر کو داخلہ دلوائے ورنہ پولیس کارروائی کا سامنا کرے۔ آسیہ، الف، سنان اور آردا، اسکندر کو نئے ماحول میں ڈھالنے میں مدد کرنے کا عزم کرتے ہیں۔
منہ بولا بیٹا
منہ بولا بیٹا
1 گھنٹہ 2 منٹ
تائیگو کالج کا تیرانداز گروہ منتخب کر لیا جاتا ہے۔ رویا کو پتہ چلتا ہے کہ اسکندر دراصل صالح کا حقیقی بیٹا نہیں ہے۔ جب کہ جیوانی، رفعت کو تیراندازی کی تربیت دینے کی پیشکش کرتا ہے۔
نئے استاد
نئے استاد
1 گھنٹہ 13 منٹ
اسکندر اپنی طاقتیں ظاہر کر کے آئبرق کو بچا لیتا ہے، جو کالی آندھی گروہ کو اپنی صلاحیتوں سے قائل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ رفیقہ، اسکول کی ذمہ داری سنبھال لیتی ہے اور تیر اندازی کے نئے استاد جہانگیر کو متعارف کرایا جاتا ہے۔
معطلی
معطلی
1 گھنٹہ 4 منٹ
صالح اور رویا، اسکندر کو تسلی دینے کی کوشش کرتے ہیں جسے اپنے والدین کی یاد آ رہی ہے۔ جب کہ کالی آندھی گروہ، رفیقہ کو ایک ویڈیو دکھاتا ہے، جس کے نتیجے میں اسکندر کو معطلی کے لیے ضابطہ بورڈ کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔
بینگن اور بھنڈی
بینگن اور بھنڈی
1 گھنٹہ 11 منٹ
تاریخ کی کلاس میں رویا بینگن اور بھنڈی نامی گروہوں کے بارے میں بات کرتی ہے۔ نیلا چاند، بینگن کی حمایت کرتا ہے، جب کہ کالی آندھی بھنڈی کی حمایت کرتی ہے، جس کے نتیجے میں دونوں گروہوں کے درمیان ایک مقابلہ شروع ہو جاتا ہے۔
سہولیات کی کمی
سہولیات کی کمی
1 گھنٹہ 5 منٹ
کالی آندھی گروہ کے پاس کئی سہولیات ہیں، جب کہ نیلا چاند کے پاس جگہ کی بھی کمی ہے۔ اِس پُرتناؤ ماحول میں نیلا چاند اپنے لیے ایک الگ جگہ تلاش کرتا ہے۔ دوسری طرف رویا کو صالح کے بارے میں ایک نئی چیز معلوم ہوتی ہے۔
ویڈیو مقابلہ
ویڈیو مقابلہ
1 گھنٹہ 2 منٹ
گپ شپ چینل ایک موسیقی ویڈیو مقابلے کا اعلان کرتا ہے۔ کالی آندھی فتح کی توقع رکھے ہوئے ہے، جب کہ نیلا چاند گروہ بھی افراتفری میں اپنی میوزک ویڈیو تیار کرنے میں مصروف ہو جاتا ہے۔
لےپالک اولاد
لےپالک اولاد
1 گھنٹہ 4 منٹ
اسکندر کو جب معلوم ہوتا ہے کہ اسے گود لیا گیا تھا تو وہ صالح کو چھوڑنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ رویا اسے گود لینے کی پیشکش کرتی ہے لیکن صالح اسکندر کو جانے نہیں دیتا۔ جب کہ نیلا چاند گروہ کی تربیت میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے کالی آندھی گروہ تیراندازی کے مقابلے کی تاریخ پیچھے کروا دیتا ہے۔
انتخاب صدر
انتخاب صدر
1 گھنٹہ 13 منٹ
الارا، کیمانکیش شُجاع کالج کی صدر، تایگو کالج پہنچتی ہیں اور اسکول میں صدر کے انتخابات کا مطالبہ کرتی ہے۔ کالی آندھی گروہ طائفون کو اپنا امیدوار نامزد کرتا ہے، جب کہ نیلا چاند آردا کی حمایت کرتا ہے۔
شادی
شادی
1 گھنٹہ 4 منٹ
صالح اور رویا کی شادی کا فیصلہ اسکندر اور نیلا چاند کو بہت خوش کرتا ہے۔ تاہم، جب شادی کا موقع آتا ہے، تو اسکندر محسوس کرتا ہے کہ اس کے دوست تاخیر سے پہنچ رہے ہیں۔
ادھوری ٹیم
ادھوری ٹیم
1 گھنٹہ 5 منٹ
الف اور سنان بیمار ہو جاتے ہیں اور اسکول نہیں جا پاتے ہیں۔ اسکندر، آسیہ، اور آردا، کالی آندھی کا مقابلہ کرتے ہیں، جب کہ جیوانی ٹائم مشین کو دوبارہ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔
تہہ خانے میں بند
تہہ خانے میں بند
1 گھنٹہ 5 منٹ
کالی آندھی گروہ، نیلا چاند کو تہہ خانے میں بند کر دیتا ہے، جنہوں نے سزا کے کمرے کا غلط استعمال کیا ہے۔ رفیقہ اور رویا سزا کے بارے میں بحث کرتی ہیں۔ جب کہ فکری نیلا چاند اور صالح کو تجربہ گاہ میں ایک نوٹ دکھاتا ہے۔
چھے سو سال پرانا خط
چھے سو سال پرانا خط
1 گھنٹہ 1 منٹ
چھوٹے تیرانداز حیران رہ جاتے ہیں جب فِکری کے نام خط پانچ چھ سو سال پرانا نکلتا ہے۔ صالح اور فِکری کو شک ہے کہ اس معاملے میں تیراندازوں کے قدیم دشمن، "کالے کوّے" ملوث ہیں۔
پرعزم
پرعزم
1 گھنٹہ 0 منٹ
نیوذات کی جانب سے سنان کو اُٹھا لے جانے کی حرکت نیلا چاند کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیتی ہے۔ جب کہ سنان کی گمشدگی کے بعد، اسکندر اُسے واپس لانے کا عزم کرتا ہے۔
ہکابکا
ہکابکا
منٹ 57
ساواش کے سامنے شرمسار ہو کر، فکری ہر صورت میں اُس کی بات ماننے کا عہد کر لیتا ہے۔ جب کہ تیراندازی کے مقابلے میں جیوانی کے اُن الفاظ نے نیلا چاند اور کالی آندھی کو ہکا بکا کر دیا جو وہ طائفون سے کہتا ہے۔
افواہیں
افواہیں
1 گھنٹہ 3 منٹ
جیوانی کا یہ دعویٰ کہ نیلا چاند نے طائفون اور دوئگو کے والدین کے بارے میں افواہیں پھیلائیں، کالی آندھی کو الجھن میں ڈال دیتا ہے۔ جب کہ اسکندر ایک بھاری برتن نہ اٹھا پانے کے بعد گھبرا جاتا ہے اور اپنے دوستوں کو خبردار کرتا ہے۔
اسکندر گمشدہ
اسکندر گمشدہ
منٹ 56
جب اسکندر گھر واپس نہیں آتا تو رویا اور صالح گھبرا جاتے ہیں۔ فکری جو جہانگیر پر اسکندر کو اغوا کرنے کا شبہ کرتا ہے، صالح کی مدد سے جیوانی پر دباؤ ڈالتا ہے۔
ایک ہاتھ
ایک ہاتھ
1 گھنٹہ 7 منٹ
کالی آندھی اور نیلا چاند کے درمیان تناؤ مزید بڑھ گیا ہے، جس کا سب سے زیادہ اثر سنان پر ہوا ہے۔ اس صورتحال میں رویا محض سزا دینے پر ہی بس نہیں کرتی، بلکہ وہ دونوں گروہوں کو ایک ایسا کام دیتی ہے، جس میں انہیں ایک ساتھ مل کر کام کرنا پڑتا ہے۔
تاریخ سے مٹنا
تاریخ سے مٹنا
منٹ 59
چلیبی پتھر کی جگہ کا انکشاف کر دیتا ہے، جس کے بعد فکری اور صالح وجیہی کے پیچھے چل پڑتے ہیں، جب کہ اسکندر کو احساس ہوتا ہے کہ اس کی پرانی معلومات بدل رہی ہیں اور وہ تاریخ سے مٹتا جا رہا ہے۔
طاقت بےنقاب
طاقت بےنقاب
1 گھنٹہ 0 منٹ
جیوانی کو احساس ہوتا ہے کہ پتھر کو واپس لینے کے لیے اسے بہت بڑی رقم کی ضرورت ہے، اس لیے وہ اسے چرانے کا طریقہ ڈھونڈتا ہے۔ جب کہ کالی آندھی کا منصوبہ ہے کہ اسکندر کی غیرمعمولی طاقتوں کو بےنقاب کیا جائے۔
باہر کا بندہ
باہر کا بندہ
1 گھنٹہ 3 منٹ
صالح اور فکری کو چلیبی سے معلوم ہو جاتا ہے کہ تجربہ گاہ میں باہر کا ایک شخص داخل ہوا ہے۔ جب کہ ساواش، مقبولہ کے پاس جانے کے دوران وقت کے سفر کا پتھر دریافت کرتا ہے۔
واقعات کی درستگی
واقعات کی درستگی
1 گھنٹہ 9 منٹ
جب جیوانی کو احساس ہوتا ہے کہ وقت میں سفر کا زمانہ قریب آ پہنچا ہے، تو وہ کالی آندھی کے سپرد ایک خطرناک منصوبہ کرتا ہے۔ جب ہر طرف افراتفری پھیل جاتی ہے، تو تیراندازوں کو وقت میں سفر کر کے، ماضی میں جا کر، سب کچھ درست کرنے کی اجازت مل جاتی ہے۔
26. Bölüm
26. Bölüm
1 گھنٹہ 21 منٹ
İskender padişahı korumayı başarabilecek mi?
tabii
© 2025 tabii, جملہ حقوق محفوظ ہیں
  • فاصلاتی فروخت معاہدہ
  • شرائطِ ابتدائی معلومات
  • استعمال کی شرائط
  • پرائیویسی
  • کوکی ترجیحات