شاہی باورچی
شاہی باورچی

شاہی باورچی

سیزن 1
TRT 1
ڈرامہ
تاریخی

تاریخ، عشق اور خوش ذائقہ کھانوں کو خوبصورت امتزاج میں پروئی عثمانی دور کی ایک رومانوی داستان۔۔۔

معاون باورچی
معاون باورچی
منٹ 47
احمد، ایک ہنرمند نوجوان ہے، جو بچپن میں ہی مصالحوں کے بارے میں سب کچھ سیکھ لیتا ہے، اس کی یہ مہارت اسے سلطنت عثمانیہ کے شاہی محل میں بطور باورچی پہنچا دیتی ہے۔
پہلی ملاقات پہلی محبت
پہلی ملاقات پہلی محبت
منٹ 31
احمد اور دلربا اپنی مختصر ملاقات کے بعد ایک دوسرے کے بارے میں سوچنے کے سوا کچھ نہیں کر پاتے ہیں۔ جب کہ دونوں کے درمیان ایک بہت بڑی رکاوٹ موجود ہے۔
رمضان کا چاند
رمضان کا چاند
منٹ 33
احمد محل کے باورچی خانے میں بطور معاون بہت اچھا جا رہا ہے، لیکن اس کے قریبی لوگ محسوس کرتے ہیں کہ کوئی چیز اسے پریشان کر رہی ہے۔
پیغام یاد
پیغام یاد
منٹ 33
احمد دِلربا سے دوبارہ ملنے کا راستہ تلاش کر رہا ہے تاکہ اسے یہ بتا سکے کہ وہ اسے کبھی بھی نہیں بھولا ہے۔
مخمصہ
مخمصہ
منٹ 36
احمد کی محبت کے بارے میں جاننے کے بعد، دلربا اپنے قریبی حلقے کی بات سننے اور اپنے دل کی بات ماننے کے درمیان کشمکش کی شکار ہے۔
دل یا دماغ
دل یا دماغ
منٹ 34
طبیبہ کو دلربا کی اداسی کی وجہ کا اندازہ ہو جاتا ہے لہذا وہ اسے مشورہ دیتی ہے کہ وہ دل کی نہیں بلکہ دماغ کی بات سنے۔
افطار
افطار
منٹ 31
دلربا اور اس کی والدہ کو پاشا کے گھر افطار کے کھانے پر مدعو کیا جاتا ہے، اور منگنی کے بارے میں چیزیں زیادہ واضح ہو جاتی ہے۔
ملاقات
ملاقات
منٹ 28
احمد اور دلربا خفیہ طور پر ملاقات کرتے ہیں، لیکن انہیں خبر نہیں ہوتی کہ ایک معمولی لاپروائی کی وجہ سے شمس نور ان کی ملاقات کی گواہ بن جاتی ہے۔
سخت اقدامات
سخت اقدامات
منٹ 35
دلرُبا اپنی سہیلیوں کے ساتھ مل کر اپنی ماں کے غصے کا سامنا کرتی ہے، جو اسے احمد سے ملنے سے منع کرتی ہے۔
عشق کی خاطر
عشق کی خاطر
منٹ 27
احمد کو ایک پراسرار خط ملتا ہے جو اسے حیرت زدہ کر دیتا ہے، جب کہ دلربا اپنی ماں کی سخت سزا سے شدید تکلیف محسوس کرتی ہے۔
رکاوٹ
رکاوٹ
منٹ 28
دلربا اپنی ماں کی صحت کے بارے میں بہت پریشان ہے۔ جب کہ احمد کا خط جو دلربا کے نام تھا، وہ شمس نور کے ہاتھ لگ جاتا ہے۔
جدائی
جدائی
منٹ 31
دلربا اور اس کی ماں کو محل سے باہر ایک حویلی میں منتقل کر دیا جاتا ہے، اور احمد کو یہ خبر سن کر بہت دکھ ہوتا ہے۔
ڈانٹ ڈپٹ
ڈانٹ ڈپٹ
منٹ 33
احمد کی باورچی خانے میں کارکردگی دلربا کے جانے سے بری طرح متاثر ہوتی ہے، جس کی وجہ سے استاد ایمن اسے ڈانٹتا ہے۔
مایوسی
مایوسی
منٹ 33
احمد شاہی باورچی کی پسندیدہ نوکری کو چھوڑنے کا سوچ رہا ہے۔ جب کہ دلربا کے جانے کا غم اس پر بہت بھاری گزرتا ہے۔
کڑوا سچ
کڑوا سچ
منٹ 33
پاشا کا بیٹا مصطفیٰ، دلربا سے یہ پوچھ کر حیران کر دیتا ہے کہ کیا وہ واقعی اس سے شادی کرنا چاہتی ہے۔
قسمت کا کھیل
قسمت کا کھیل
منٹ 29
دلربہ کی ماں اپنی صحت میں بہتری کے باوجود محل میں واپس جانے سے انکار کر دیتی ہے۔ جب کہ تقدیر کی ایک عجیب کروٹ کے نتیجے میں احمد اور دلربا دوبارہ مل جاتے ہیں۔
غمِ جدائی
غمِ جدائی
منٹ 30
احمد اور دلربا اپنی جدائی کے بارے میں بات کرنے کا موقع پاتے ہیں، جب کہ طبیبہ کی ایک قریبی سہیلی پاشا کے بیٹے کے ساتھ دلربا کی شادی پر اسے راضی کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
الجھن
الجھن
منٹ 34
احمد اپنے جذبات کی وجہ سے واضح فیصلہ لینے سے قاصر ہے جب کہ دلربا ہمت کر کے اپنی ماں کا سامنا کرتی ہے۔
اعلانِ محبت
اعلانِ محبت
منٹ 36
احمد، مصطفیٰ سے ملتا ہے اور دلربا کے ساتھ اپنی محبت کا اعتراف کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔
ٹوٹ پھوٹ
ٹوٹ پھوٹ
منٹ 36
احمد شاہی باورچی خانے میں اپنی نوکری سے استعفیٰ دے دیتا ہے۔ جب کہ دلربا مزید اپنی ماں کے فیصلوں کے خلاف جانے سے انکار کے لیے پرعزم ہے۔
اسیر
اسیر
منٹ 54
آسٹریا کی مہم کے دوران احمد زخمی ہو جاتا ہے اور اسے قید کرلیا جاتا ہے۔
بےخبر
بےخبر
منٹ 49
دلربا رونما ہونے والے واقعات سے بالکل بے خبر ہے، اور وہ سرمد کے ساتھ دوبروجا کی طرف سفر پر روانہ ہو جاتی ہے۔
جنگ کے بعد
جنگ کے بعد
منٹ 49
اینّا، جنگ میں اپنے خاندان کو کھونے کے بعد، احمد کے ساتھ استنبول کے لیے روانہ ہوجاتی ہے۔
تنہا
تنہا
منٹ 50
دلربا کو مردہ سمجھ کر سرمد بھاگ جاتا ہے، اور دلربا کو جنگل میں تنہا چھوڑ جاتا ہے۔
معالج
معالج
منٹ 47
احمد، دلربا، فرہاد، اور اینّا کی اتفاقاً معالج کے گھر پر ایک دوسرے سے ملاقات ہو جاتی ہے۔
یادداشت
یادداشت
منٹ 49
دلربا فرہاد کے ساتھ استنبول واپس آتی ہے، لیکن وہ مکمل طور پر اپنی یادداشت کھو چکی ہے۔
گمشدہ محبوب
گمشدہ محبوب
منٹ 49
جب احمد کو پتہ چلتا ہے کہ دلربا غائب ہے، تو وہ اسے ڈھونڈنے اور واپس لانے کا فیصلہ کرتا ہے۔
بےخبری
بےخبری
منٹ 49
احمد، سرمد کے گھر جاتا ہے اور باغیچے میں اس کا انتظار کرتا ہے۔ اسے بالکل خبر نہیں ہے کہ دلربا اندر ہے۔
جھوٹ
جھوٹ
منٹ 49
سرمد اپنے جھوٹ سے نہ صرف احمد کو دھوکہ دینے میں کامیاب ہو جاتا ہے، بلکہ وہ احمد کو اپنے مفادات کے لیے استعمال بھی کرتا ہے۔
موت کی خبر
موت کی خبر
منٹ 49
دلربا کی موت کی خبر سے سب لوگ غمگین ہو جاتے ہیں، لیکن احمد اس خبر پر یقین کرنے سے انکار کر دیتا ہے۔
سرائے بورنو
سرائے بورنو
منٹ 48
سرمد، دلربا کو آبنائے باسفورس کے کنارے سرائے بورنو کے قریب لے جا کر سمندر میں پھینکنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
محبت اور غصہ
محبت اور غصہ
منٹ 55
سرمد کا دلربا کے لیے گہرا پیار بالآخر اس کے غصے پر غالب آ جاتا ہے، اور وہ خود کو جذبات میں ڈوبا محسوس کرتا ہے۔
آمنا سامنا
آمنا سامنا
منٹ 52
احمد اور داور کا سرمد کی دکان پر ایک دوسرے سے سامنا ہوتا ہے، اور احمد کو شک ہے کہ داور اس کے ساتھ دغا بازی کر رہا ہے۔
نیا منصوبہ
نیا منصوبہ
منٹ 54
احمد کے شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لیے سرمد ایک نیا منصوبہ بناتا ہے، اس امید پر کہ وہ واقعات کا رخ اپنے حق میں موڑ سکتا ہے۔
پرانے دوست
پرانے دوست
منٹ 53
احمد اور فرہاد اپنے مشترکہ سفر پر غور کرنے کے لیے ملتے ہیں، اور اپنے تجربات اور مشکلات کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں۔
محبت اور فرض
محبت اور فرض
منٹ 50
اینّا، دلربا کو اپنی حقیقت کے بارے میں بتانے میں تردد محسوس کرتی ہے، اور اس کا دل فرض اور محبت کے جذبات کے درمیان کشمکش کا شکار ہو جاتا ہے۔
کوچوان
کوچوان
منٹ 50
دلربا کے زندہ ہونے کا پتا چلنے کے بعد، احمد اور احسان کوچوان کے تعاقب میں اس کے پیچھے جاتے ہیں۔
شربت
شربت
منٹ 47
دلربا نے اپنے لیے تیار کیا جانے والا شربت جب پیا تو ایک بھولی ہوئی یاد اچانک تازہ ہو گئی۔
سرمد کا عشق
سرمد کا عشق
منٹ 43
سرمد کی دلربا کے لیے شدید محبت سے محل میں تناؤ کے ماحول کو مزید بڑھاوا ملتا ہے۔
سوچ میں گم
سوچ میں گم
منٹ 48
باورچی خانے میں اپنا کام ختم کرنے کے بعد جب احمد باہر باغ میں آتا ہے تو وہ دلربا کو تنہا سوچوں میں گم پاتا ہے۔
بے نتیجہ کوشش
بے نتیجہ کوشش
منٹ 53
دلربا، احمد کو پہچاننے میں ناکام رہتی ہے، اور کافی کوششوں کے باوجود بھی احمد اس کی یادداشت کو واپس نہیں لا پاتا ہے۔
اعتراف محبت
اعتراف محبت
منٹ 53
اینّا، اپنے دل میں احمد کے لیے موجود محبت کا اعتراف کر لیتی ہے، اور اپنے چھپے ہوئے جذبات کا اظہار کرتی ہے۔
الوداع
الوداع
منٹ 49
احمد کے جواب کے بعد، اینّا استنبول چھوڑنے کا مشکل فیصلہ کرتی ہے اور سمجھتی ہے کہ زندگی میں آگے بڑھنے کا واحد راستہ یہی ہے۔
بہن
بہن
منٹ 47
فرہاد کو یہ پتہ چلتا ہے کہ اینّا اس کی وہ بہن ہے جسے وہ ڈھونڈ رہا تھا اور وہ اسے تلاش کرنے کے لئے نکل پڑتا ہے۔
یوسف و زلیخا
یوسف و زلیخا
منٹ 50
علی عثمان آفندی کی سنائی ہوئی کہانی "یوسف اور زلیخا" احمد کے لیے امید بن جاتی ہے۔
مدد والا ہاتھ
مدد والا ہاتھ
منٹ 53
فرہاد، اینّا کو تلاش کر لیتا ہے اور اسے ایک خطرناک صورت حال سے نکال کر بچانے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔
پُر امید رویہ
پُر امید رویہ
منٹ 46
یہ جان کر کہ احمد اُسے ناراض کرنے پر بہت نادم ہے، دلربا اُس کے ساتھ ایک زیادہ پرامید رویہ اپنا لیتی ہے۔
اینّا کی واپسی
اینّا کی واپسی
منٹ 46
اینّا کے اعترافِ محبت کے بعد پہلی بار احمد کی اس کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے، اور وہ ایک عجیب سے عزم اور بے یقینی کے امتزاج کے احساس سے اس کا سامنا کرتا ہے۔
اصرار
اصرار
منٹ 51
احمد کے شدید اصرار سے تنگ آکر دلربا بالآخر اپنا صبر کھو بیٹھتی ہے اور اسے نظر انداز کرنے کا فیصلہ کر لیتی ہے۔
مشکوک
مشکوک
منٹ 46
بندرگاہ پر ہونے والے قتل سے متعلق جتنے بھی سراغ فرہاد کو ملتے ہیں، وہ سبھی احمد کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
خیانت کا منصوبہ
خیانت کا منصوبہ
منٹ 52
احمد کو سرمد کے منصوبے کے نتیجے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔
زندان
زندان
منٹ 46
احمد کو دیکھنے کے لئے پرعزم دلربا، شمس النور کی مدد سے زندان تک رسائی حاصل کر لیتی ہے۔
سزائے موت
سزائے موت
منٹ 52
احمد، جو عورت کے سامنے اپنا دفاع کرنے سے انکار کرتا ہے، کو موت کی سزا سنائی جاتی ہے۔
بے گناہی
بے گناہی
منٹ 55
اینّا، احمد کی بےگناہی کو ثابت کرنے کی بےحد کوشش کرتی ہے۔
پیغام نکاح
پیغام نکاح
منٹ 49
دلربا اپنی مانی ہوئی منت کو پورا کرنے کے لیے احمد سے شادی کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کرتی ہے۔
دوبارہ محبت
دوبارہ محبت
منٹ 52
احمد، دلربا کے پیغام نکاح کو مسترد کر دیتا ہے، اور اس کا دل جیتنے کے لئے عزم صمیم کر لیتا ہے۔
اعلان عشق
اعلان عشق
منٹ 47
احمد اپنے منصوبے میں مصروف ہے، اور اسی دوران سرمد بھی دلربا سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔
مٹھائی
مٹھائی
منٹ 49
احمد خفیہ طور پر دلربا کے لیے مٹھائی کی پلیٹ میں ایک چھوٹا سا تحفہ رکھ دیتا ہے۔
ماضی
ماضی
منٹ 50
دلربا، سرمد کی طرف سے ملنے والے پیغام نکاح کو رد کر دیتی ہے، اور وہ اپنے ماضی کو یاد کرنے لگ جاتی ہے۔
انتقام کا منصوبہ
انتقام کا منصوبہ
منٹ 55
جب دلربا اور احمد اپنی شادی کی تیاری کر رہے ہوتے ہیں، سرمد اپنا بدلہ لینے کی منصوبہ بندی شروع کر دیتا ہے۔
tabii
© 2025 tabii, جملہ حقوق محفوظ ہیں
  • فاصلاتی فروخت معاہدہ
  • شرائطِ ابتدائی معلومات
  • استعمال کی شرائط
  • پرائیویسی
  • کوکی ترجیحات